کون ہے جو محفل میں آیا 12

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام جیہ

یہ کیا ایک دن پہلے ہی فرلو لگا کر آ گئی ہو۔ ;)

اب کیا حالات ہیں سوات / مینگورہ کے؟

میرا ایک دوست وہاں گیا ہوا ہے، اسے 23 کو واپس آنا ہے، پتہ نہیں کرفیو کی وجہ واپس بھی آ پائے گا کہ نہیں۔
 

جیہ

لائبریرین
میں ٹھیک ہوں شمشاد بھائ

آج کچھ سکون تھا۔ کل بہت ہنگامہ رہا، کرفیو تو ختم ہوگیا ہے۔ منگورہ محفوظ ہے۔ آپ کے دوست بحافظت ہوں گے انشاء اللہ

اور یہ فرلو کیا ہوتا ہے؟
 

ظفری

لائبریرین
السلام علیکم ایلیان ِ محفل ۔ !

اخاہ ۔۔ آج تو جویریہ بھی آئیں ہوئیں ہیں ، کیسی ہیں آپ جویریہ ۔ سب خیریت ہے ناں ؟
اور شمشاد بھائی کیسے ہیں آپ ۔ بی بی کے جلسے کا کچھ احوال تو سنائیں اور نظروں کی ترواہٹ کہاں تک پہنچی ۔ ؟ ;)
 
آج تو بڑے لوگ آئیں ہیں ویسے میں بھی لاہور سے بچ بچا کر نکل آیا ہوں۔

جیا تمہاری طرف آج کچھ امن رہا تم لوگ کہیں اور کیوں نہیں جا رہے کچھ دیر کے لیے
 

شمشاد

لائبریرین
میں ٹھیک ہوں شمشاد بھائ

آج کچھ سکون تھا۔ کل بہت ہنگامہ رہا، کرفیو تو ختم ہوگیا ہے۔ منگورہ محفوظ ہے۔ آپ کے دوست بحافظت ہوں گے انشاء اللہ

اور یہ فرلو کیا ہوتا ہے؟

اللہ ٹھیک ہی رکھے تمہیں اور تمہارے علاقے کو۔

اور کتھے ان پڑھاں نال واہ پے جاندا اے،

بی بی فرلو کہتے ہیں بہانے بنانے کو، جیسے میں فرلو لگا کر دفتر سے کھسک لیتا ہوں، تم سکول سے کھسک لیتی تھیں اور آج کل،،، خیر چھوڑو اس بات کو یہ بتاؤ کہ ڈاکٹر صاحب کا کیا حال ہے؟ ان کی پریکٹس کیسی چلتی ہے؟ کس چیز کے ماہر ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم ایلیان ِ محفل ۔ !

اخاہ ۔۔ آج تو جویریہ بھی آئیں ہوئیں ہیں ، کیسی ہیں آپ جویریہ ۔ سب خیریت ہے ناں ؟
اور شمشاد بھائی کیسے ہیں آپ ۔ بی بی کے جلسے کا کچھ احوال تو سنائیں اور نظروں کی ترواہٹ کہاں تک پہنچی ۔ ؟ ;)

ارے بھائی جی کیا حال سناؤں، پتہ ہے بی بی کے جلسے جلوس میں آدھے سے زیادہ مرد حضرات جلسہ جلوس سننے دیکھنے نہیں بلکہ دل پشوری کرنے آتے ہیں۔ ;)
 

شمشاد

لائبریرین
او آؤ جی آؤ،

چند ایک بڑے فعال اراکین ایکدم سے غیر حاضر ہیں، سمجھ نہیں آئی کیوں؟
 

قیصرانی

لائبریرین
شمشاد بھائی میں نے چند دن قبل ایک دوست سے کہا تھا کہ محفل کے حالات ایسے ہیں کہ عنقریب کئی اہم اراکین کچھ عرصے کے لئے گم ہو جائیں گے۔ ہمارے مباحثے چل رہے ہیں اور اراکین نے واقعی میں غائب ہونا شروع کر دیا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو کوئی معقول وجہ نہیں ہے محفل سے غایب ہونے کی، اگر انہیں مباحثے پسند نہیں ہیں تو وہ ان زمروں میں نہ آئیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ارے کوئی بھی نہیں ادھر، یہ کیا بات ہے؟

لگتا ہے نئی کابینہ میں حصہ لینے گئے ہیں سب کے سب۔
 

حسن علوی

محفلین
میرے پاس تو پہلے سے ہی ایک وزارت ھے، محفل کی، مجھے اور کیا لینا دینا;)

آپ کا اپنے بارے میں کیا خیال ھے؟
 

سارہ خان

محفلین
وعلیکم السلام،


سارہ نظر نہیں آ رہی۔ ۔ ۔کل شام سے۔۔:confused:

مجھ پر بخار نے حملہ کیا ہوا ہے کل سے اس لئے نہیں آئی تھی۔۔ :(فلو ۔۔گلا خراب ۔۔ سارے وائرس لگ گئے ہیں ۔۔ اللہ جانے کہاں سے ۔۔:( ابھی دوائیں کھا کھا کے کچھ حال صحیح ہوا تو سوچا جھانک لوں محفل پہ ۔۔:) تم سناؤ ۔۔ کیا حال ہے ؟
 

شمشاد

لائبریرین
میرے ساتھ ہر دفعہ جنرل مشرف نےدھوکہ کیا ہے، ہر دفعہ کہتا رہا ہے اگلی بار تمہیں وزیر اعظم بناؤں گا اور ہر دفعہ مجھے بتائے بغیر کسی اور کو بنا دیتا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top