کون ہے جو محفل میں آیا 12

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بوچھی آپ کا پیغام بھی پہنچا دیا :)

دراصل محمد کے ساتھ ایک اور نام اضافہ کرنا ہوگا ورنہ کچھ دوسرا نام !
 

تیشہ

محفلین
تب باجو کا گلا بہت دُکھ رہا تھا تو میں نے انہیں ایک علاج بتایا تھا، اس سے ان کا گلا ٹھیک ہو گیا تھا۔ تو کیا خیال ہے تمہارے گلے کے متعلق وہی علاج نہ کیا جائے؟


:confused:

مگر میرا ٹھیک ہی کب ہوا ؟ :rolleyes: آپ نے دبایا تو ہے نہیں ۔

sssss.gif
 

شمشاد

لائبریرین
لیں جی آج تو اس دھاگے پر باجو نے بھی خاصی گپ شپ لگائی ہے۔

بس ایسے ہی آتی رہا کریں اس دھاگے پر۔
 

ماوراء

محفلین
ماوراء ان حروف سے نام دیکھیں

ا
ل
م
ج
د


نہیں بوچھی ، اب زیرِ غور آ چکا ہے یہ معاملہ :)

شگفتہ، یہ دیکھیں۔۔اگر ان میں سے کوئی پسند نہ آیا تو اور دیکھتی ہوں۔ :grin:


محمد۔۔۔۔۔
ارید - عربی - تمنا کرنا، خواہش کرنا
اثیل - فارسی - منفرد
اریب - عربی - دانشمند، عقلمند
اذہان - عربی - دانش، عقل
ارتاش - عربی - خوشحال ہونا

- د -

دیان - عربی - امیر، حاکم
دبیر - عربی - انصاف کرنے والا
دہیم - فارسی - شاہی تاج

- ل -

لبیب - عربی - عقل مند
لمیک - عربی - سرمگین آنکھوں والا
لئیق - عربی - لائق، قابل
لصیف - عربی - روشنی، چمک
لحام - عربی - سونے یا چاندی کا ٹکڑا

- م -

ماہیر - عربی - بہادر
موئید - عربی - تائید کیا ہوا
معید - عربی - دہرانے والا
مطیر - عربی - بارش کرنے والا
معافر - عربی - ساتھ چلنے والا
متیم - عربی - فرمانبردار
منعام - عربی - سخی، فیاض
معیل - عربی - شیر
میراب - فارسی - پانی کا نگران
موثق - عربی - مضبوط، اعتماد
موحد - عربی - اللہ تعالٰی کو ایک ماننے والا
مہد - عربی - ہدایت والا
منان - عربی - اللہ کا صفاتی نام، نیکی کرنے والا، نعمت عطا کرنے والا
مروان - عربی - حضرت عثمان کے چچا زاد بھائی کا نام
ملیح - عربی - سانولا اور خوبصورت
 

ظفری

لائبریرین
میرے ساتھ ہر دفعہ جنرل مشرف نےدھوکہ کیا ہے، ہر دفعہ کہتا رہا ہے اگلی بار تمہیں وزیر اعظم بناؤں گا اور ہر دفعہ مجھے بتائے بغیر کسی اور کو بنا دیتا ہے۔


شمشاد بھائی ۔۔۔ اس میں سارا قصور آپ کی نیند کے دورانیے کا ہے ۔ اپنی نیند کا دورانیہ بڑھایئے ۔۔۔ پھر دیکھئے آپ کیسے وزیرِ اعظم نہیں بنتے ۔ :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
وہ تو میں پہلے ہی بہت سوتا ہوں تو قوم کا یہ حال ہے، اگر مزید سویا تو اس قوم کا کیا ہو گا؟ مجھے تو بس یہی فکر کھائے جا رہی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور تمہیں موقع مل گیا ہو گا بابا کے گھر ٹھہرنے کا، کہ کرفیو لگ گیا ہے اب سسرال کیسے جاؤں؟ ہیں ناں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہاہاہاہا
بیگم تم ایسا کرو کہ میکے چلی جاؤ۔
بچوں کا کیا ہو گا؟
انہیں میں ان کے ننھیال بھیج دوں گا۔
اور آپ کہاں جائیں گے؟
میری فکر نہ کرو میں اپنی سسرال چلا جاؤں گا۔
 

جیہ

لائبریرین
واہ۔ ظفری کے آنے سے کتنی رونق ہوجاتی ہے۔ ظفری آپ روز آیا کریں اور شمشاد بھائی مجھ پر جو چوٹیں کرتے ہیں فی سبیل اللہ ان کا جواب دیں :)
 

شمشاد

لائبریرین
واہ۔ ظفری کے آنے سے کتنی رونق ہوجاتی ہے۔ ظفری آپ روز آیا کریں اور شمشاد بھائی مجھ پر جو چوٹیں کرتے ہیں فی سبیل اللہ ان کا جواب دیں :)

اچھا تو میرے خلاف امریکہ سے مدد طلب کی جا رہی ہے؟ بتاتا ہوں ابھی مولوی صاحب کو۔:(
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top