یا اللہ رحم کر دے۔۔۔!!! اب خواتین کو کبھی اکیلے جانا بھی پڑ جاتا ہے تو کیا مرد ان کے ساتھ ساتھ گھومتے رہتے ہیں؟ تو جب لڑکیاں سکول وغیرہ جاتی ہیں تو وہ اکیلی نہیں جاتیں؟یہاں مسئلہ یہ ہے کہ خواتین اکیلی گھر سے باہر نہیں جا سکتیں۔ اب اپنا باہر جانے کا موڈ ہو یا نہ ہو، ان کو تو لے جانا ہی پڑتا ہے۔
یہ حروف کیا جوتشی کے کہے ہیں؟ ہمارے محلے میں ایک بچہ ہوا ہے پچھلے ہفتے۔ ان سے پوچھا کیا نام رکھا ہے تو کہتے ہیں کہ ابھی نہیں رکھا مگر پ سے رکھنا ہے۔ وجہ معلوم یہ ہوئی کہ جوتشی کا حکم ہے۔
ظاہر ہے آپ کے ہاں یہ مسئلہ جو نہیں اور نہ ہی پاکستان میں ایسا مسئلہ ہوتا ہے۔ یہ صرف سعودی عرب میں ہی ہے۔
شگفتہ، یہ دیکھیں۔۔اگر ان میں سے کوئی پسند نہ آیا تو اور دیکھتی ہوں۔
محمد۔۔۔۔۔
ارید - عربی - تمنا کرنا، خواہش کرنا
اثیل - فارسی - منفرد
اریب - عربی - دانشمند، عقلمند
اذہان - عربی - دانش، عقل
ارتاش - عربی - خوشحال ہونا
- د -
دیان - عربی - امیر، حاکم
دبیر - عربی - انصاف کرنے والا
دہیم - فارسی - شاہی تاج
- ل -
لبیب - عربی - عقل مند
لمیک - عربی - سرمگین آنکھوں والا
لئیق - عربی - لائق، قابل
لصیف - عربی - روشنی، چمک
لحام - عربی - سونے یا چاندی کا ٹکڑا
- م -
ماہیر - عربی - بہادر
موئید - عربی - تائید کیا ہوا
معید - عربی - دہرانے والا
مطیر - عربی - بارش کرنے والا
معافر - عربی - ساتھ چلنے والا
متیم - عربی - فرمانبردار
منعام - عربی - سخی، فیاض
معیل - عربی - شیر
میراب - فارسی - پانی کا نگران
موثق - عربی - مضبوط، اعتماد
موحد - عربی - اللہ تعالٰی کو ایک ماننے والا
مہد - عربی - ہدایت والا
منان - عربی - اللہ کا صفاتی نام، نیکی کرنے والا، نعمت عطا کرنے والا
مروان - عربی - حضرت عثمان کے چچا زاد بھائی کا نام
ملیح - عربی - سانولا اور خوبصورت
یا اللہ رحم کر دے۔۔۔!!! اب خواتین کو کبھی اکیلے جانا بھی پڑ جاتا ہے تو کیا مرد ان کے ساتھ ساتھ گھومتے رہتے ہیں؟ تو جب لڑکیاں سکول وغیرہ جاتی ہیں تو وہ اکیلی نہیں جاتیں؟
لیں جی آج تو اس دھاگے پر باجو نے بھی خاصی گپ شپ لگائی ہے۔
بس ایسے ہی آتی رہا کریں اس دھاگے پر۔
اگر کبھی ایسی نوبت آ جائے تو بندے کو دفتر سے بلوانا پڑتا ہے اور لڑکیاں کوئی بھی اور کبھی بھی اکیلی نہیں جاتیں۔ یا تو ان کے والد، بھائی، ہمسایہ ان کو سکول لاتے لے جاتے ہیں یا پھر سکول کی بس یا پرائیویٹ وین وغیرہ۔
موڈُ ہو تو کہیں بھی ۔ ۔ کسی بھی دھاگے پہنچ آتی ہوں اب یہ سعودیہ تھوڑا ہے کہ بیٹھکر کسی کی راہ تکتی رہوں کوئی آئے تو لے جائے ۔ ۔۔
باجو یہاں صرف ایک لالچ مارتا ہے کہ عمرہ اور حج کی سہولت بآسانی مل جاتی ہے اور بس۔ جب جی چاہے عمرہ ادا کرنے چلے جاؤ۔ حج تو خیر یہاں بھی اب مشکل کر دیا ہے لیکن پھر بھی دوسرے ممالک سے آ کر حج کرنے کے مقابلے میں بہت آسان ہے۔
گڈُ ۔ ۔ ۔ جس مرد کو سزا دینی ہو اسے ُ سعودیہ روانہ کر دیا جائے بعمہ اہل و عیال ۔ ۔ ۔۔
اتنے مشکل نام ہیں یہ سبھی تو ۔۔ ۔ ان کو پکارتے ۔ ۔ بولتے بہت محنت کرنی پڑتی ہے ۔ اچھا خاصہ منہ ہل جاتا ہے ۔
اگر کبھی ایسی نوبت آ جائے تو بندے کو دفتر سے بلوانا پڑتا ہے اور لڑکیاں کوئی بھی اور کبھی بھی اکیلی نہیں جاتیں۔ یا تو ان کے والد، بھائی، ہمسایہ ان کو سکول لاتے لے جاتے ہیں یا پھر سکول کی بس یا پرائیویٹ وین وغیرہ۔