کون ہے جو محفل میں آیا 12

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
اور اب میرا شام کا چکر لگا ہے۔

بہت سارے اراکین غیر حاضر ہیں۔
باجو اعجاز بھائی کا نمبر ہو تو مجھے دیں، میں خود ہی پتہ کر لیتا ہوں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اب کافی بہتر ہوں شگفتہ ۔۔ شکریہ ۔۔:) اردو تو میرے پی سی میں بھی انسٹال نہیں ۔۔ لیکن محفل پر بالکل ٹھیک اردو لکھ بھی سکتی ہوں پڑھ بھی سکتی ہوں ۔۔ لگتا ہے کچھ سیٹنگ میں چینجنگ کرنی پڑے گی آپ کو اس میں ۔۔ ویسے آپ کے پی سی کو کیا ہوا جو حمزہ کا پی سی استعمال کر رہی ہیں ؟

سارہ ، میرا پی سی ٹھیک ہے، بخیر و عافیت :) آج کل حمزہ کے سسٹم کی شامت ڈالی ہوئی ہے !
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمشاد بھائی ، آپ نے بھابھی کو میری فرمائش پہنچا دی ، میرا بریانی بنانے کو دل ہے :) بھابھی سے ترکیب لے دیجئے ناں !
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شگفتہ، یہ دیکھیں۔۔اگر ان میں سے کوئی پسند نہ آیا تو اور دیکھتی ہوں۔ :grin:


محمد۔۔۔۔۔
ارید - عربی - تمنا کرنا، خواہش کرنا
اثیل - فارسی - منفرد
اریب - عربی - دانشمند، عقلمند
اذہان - عربی - دانش، عقل
ارتاش - عربی - خوشحال ہونا

- د -

دیان - عربی - امیر، حاکم
دبیر - عربی - انصاف کرنے والا
دہیم - فارسی - شاہی تاج

- ل -

لبیب - عربی - عقل مند
لمیک - عربی - سرمگین آنکھوں والا
لئیق - عربی - لائق، قابل
لصیف - عربی - روشنی، چمک
لحام - عربی - سونے یا چاندی کا ٹکڑا

- م -

ماہیر - عربی - بہادر
موئید - عربی - تائید کیا ہوا
معید - عربی - دہرانے والا
مطیر - عربی - بارش کرنے والا
معافر - عربی - ساتھ چلنے والا
متیم - عربی - فرمانبردار
منعام - عربی - سخی، فیاض
معیل - عربی - شیر
میراب - فارسی - پانی کا نگران
موثق - عربی - مضبوط، اعتماد
موحد - عربی - اللہ تعالٰی کو ایک ماننے والا
مہد - عربی - ہدایت والا
منان - عربی - اللہ کا صفاتی نام، نیکی کرنے والا، نعمت عطا کرنے والا
مروان - عربی - حضرت عثمان کے چچا زاد بھائی کا نام
ملیح - عربی - سانولا اور خوبصورت



شکریہ ماوراء :)
میں بھابھی کو بتاتی ہوں


ج سے بھی بتانا تھا ماوراء

لبیب میری ایک دوست کا نام بھی ہے !
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہ حروف کیا جوتشی کے کہے ہیں؟ :p ہمارے محلے میں ایک بچہ ہوا ہے پچھلے ہفتے۔ ان سے پوچھا کیا نام رکھا ہے تو کہتے ہیں کہ ابھی نہیں رکھا مگر پ سے رکھنا ہے۔ وجہ معلوم یہ ہوئی کہ جوتشی کا حکم ہے۔:grin:

ہاہاہا

:)

زکریا بھیا مجھے بھی کچھ ایسا ہی لگتا ہے ، میں تو کہا بھی ہے کہ جو بھی پسند آئے جس حرف سے بھی وہی رکھ لیں !
 

شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی ، آپ نے بھابھی کو میری فرمائش پہنچا دی ، میرا بریانی بنانے کو دل ہے :) بھابھی سے ترکیب لے دیجئے ناں !

آپ کی فرمائش نوٹ کروا دی ہے۔ آج کل میں پکا کر آپ کو بھجوا دیں گی۔
ترکیب کو کیا کرنا ہے جب پکی پکائی مل جائے تو۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جی شمشاد بھائی ، دیکھ لیا پڑھ لیا

فاروق قیصر بہت بہترین تخلیق کرتے ہیں ۔ خدا داد صلاحیتیں رکھتے ہیں۔ بہت شکریہ شمشاد بھائی آپ نے نشاندہی کردی ورنہ میں نہیں معلوم دیکھتی اس دھاگے کو یا نہیں ۔
 

تیشہ

محفلین
نہیں معلوم بوچھی کیا ہوا ہے !

آج کل میں حمزہ کے سسٹم سے لاگ ان ہو رہی ہوں ۔ کل تک تو سب صحیح تھا ابھی نہیں پتہ کیا ہوا خودبخود :confused::(

انٹرنیٹ ایکسپلورر میں ہے یہ سب مسئلہ ۔ البتہ فائر فاکس میں ٹھیک ہے سو فائر فاکس سے ہی لکھ پا رہی ہوں۔ م س ن ابھی آف ہے ، چیک کرتی ہوں ۔ آپ کس وقت آنلائن آئیں گی بوچھی ؟




میں آپکے رات بارہ ۔ ۔ ایک ۔ ۔ ۔دو ۔ ۔۔ تین ۔ ۔ ۔ چار بجے تک ہوں شگفتہ ،۔۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بیچارہ کل رات کھانا پکانے کا سوچ ہی رہا تھا کہ اسے بخار ہو گیا۔ :(

اب کافی بہتر ہے، شاید اب کچھ بنا لے :(
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top