کون ہے جو محفل میں آیا (17)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زینب

محفلین
میری طرح ۔۔۔۔۔۔۔میں نے بھی بڑی محنت کی اردو لکھنے میں یہ اور بات ہے کہ شمشاد بھائی نے اب تک میری تعریف نہیں کی:p:p
 
یہ راوی چین لکھتا لکھتا عیش کب سے لکھنے لگا:confused:

راوی ہی ٹھہرا کبھی چین لکھتا ہے تو کبھی عیش لکھ بیٹھتا ہے۔ در اصل چین لکھنے میں ملک چین کا احتمال رہتا ہے۔ :)

بقول شمشاد بھائی میں محاوروں کو بگاڑتا بہت ہوں مثلاً

(سر کھجانے کے بجائے) چھینکنے کی فرصت نہیں
اوںٹ کے منھ میں (زیرہ کے بجائے) آدھا زیرہ
(آٹے کے بجائے) دال میں نمک برابر
وغیرہ وغیرہ :) :grin:
 

سارہ خان

محفلین
السلام علیکم ۔۔ کیا حال ہیں زونی اور ابن سعید ۔۔ ؟

یہ بھلا محاوروں نے کیا بگاڑا ہے آپ کا جو ان کو بگاڑتے ہیں ۔۔:)
 
السلام علیکم ۔۔ کیا حال ہیں زونی اور ابن سعید ۔۔ ؟

یہ بھلا محاوروں نے کیا بگاڑا ہے آپ کا جو ان کو بگاڑتے ہیں ۔۔:)

ہم بخیر ہیں اپیا بس ذرا خوش گپیاں کر رہے تھے۔ :)

سچ پوچھئے تو سارا کیا دھرا ان محاوروں کا ہی تو ہے۔ ابھی ابھی زونی اپیا نے فٹ فاٹ کہا اب یہ فٹ فاٹ اور ٹھیک ٹھاک بھی چند دنوں قبل نشانہ بن چکا ہے۔ :)
 

سارہ خان

محفلین
زونی میں بھی خوش باش ہوں ۔۔ :) ۔۔ آپ سناؤ کیا ہو رہا ہے لائف میں ؟۔۔

لیں ابن سعید فٹ فاٹ اور ٹھیک ٹھاک کے بعد ۔۔ خوش باش نشانہ بننے کے لئے حاضر ۔۔۔:tounge:
 
زونی میں بھی خوش باش ہوں ۔۔ :) ۔۔ آپ سناؤ کیا ہو رہا ہے لائف میں ؟۔۔

لیں ابن سعید فٹ فاٹ اور ٹھیک ٹھاک کے بعد ۔۔ خوش باش نشانہ بننے کے لئے حاضر ۔۔۔:tounge:

نہیں یہ تب نشانہ بنتے جب خوش خاش یا بش باش ہوتے۔ :grin:

خیر کوئی عجب نہیں کہ آدمی بوکھلاہٹ میں ایسا کہہ بیٹھے۔ ابن صفی مرحوم کے مخلوق* قاسم صاحب ایک بار ایک مجمع کی صدارتی تقریر میں یوں شروع ہوئے

خواتین و خواتان
غلطی کا ادراک ہو گیا تو مزید بوکھلاہٹ میں گویا ہوئے
حاضرین و حاضرات

:grin: :grin: :grin:

*مخلوق لفظ پر اعتراض مت کیجئے گا ابن صفی صاحب جن کرداروں کے خالق ہیں وہ کردار تو ان کی مخلوقات میں ہی شمار ہونگی نہ :)
 

زونی

محفلین
یہ کیا شمشاد بھائی میں آپکے ساس بہو والے جھگڑے کا جواب پوسٹ کر رہی تھی کہ آپ نے دھاگہ ہی مقفل کر دیا:(
 

زونی

محفلین



لیں اب میں یہاں وہ جواب پوسٹ کر رہی ہوں:(




شمشاد بھائی اصل میں یہ جھگڑا ساس اور بہو کا نہیں بلکہ عورت کا عورت کو نہ برداشت کرنے سے شروع ہوتا ھے ، میرے خیال سے ستر فیصد عورتیں دوسری عورت کی چھوٹی سے چھوٹی بات کو بھی برداشت نہیں کرتیں بلکہ کئی باتیں تو خود سے ہی فرض کر لی جاتی ہیں کہ اس نے یہ کہا ہو گا ، وہ ایسا سوچتی ہو گی ، وہ مجھے اچھا نہیں سمجھتی ہو گی وغیرہ وغیرہ، مجھے تو اکثر ایسی باتوں پہ ہنسی آتی ھے اور غصہ بھی آتا ھے کہ جب اکٹھے ہی رہنا ھے تو ایسے ایشوز جن کا کوئی وجود ہی نہیں انہیں اٹھانے کی کیا ضرورت ھے اور اگر ایک طرف سے ایسا کیا بھی جاتا ھے تو دوسری طرف سے ایسی چھوٹی چھوٹی باتوں کو اگنور بھی کیا جا سکتا ھے جو لڑائی ختم کرنے کا بہترین حل ھے میری نظر میں، کیا غلط کہا:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
یہی تو مسئلہ ہے۔ کیسے ایک عورت دوسری عورت کی بات کو نظر انداز کرئے، پھر ٹہکا کیسے ہو گا؟ ساس دوسروں کو کیسے کہے گی کہ میں نے تو اپنی بہو کو دبا کے رکھا ہوا ہے۔ اور دوسری طرف یہی ساس اپنی بیٹی کے متعلق دوسروں کو بتائے گی کہ اس نے تو سسرال میں سب کو دبا کے رکھا ہوا ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
السلام علیکم !
کیسے مزاج ہیں ۔ بھئی آج کل تو کوئی ہم کو پوچھ ہی نہیں رہا ہے اس دھاگے پر ۔ :( ۔۔۔ گھاس ڈالنے کا اس لیئے نہیں کہہ رہا ہے کہ مجھے معلوم ہے کہ آج کل گھاس بھی بہت مہنگی ہوگئی ہے ۔ لہذا میں کسی کے بجٹ کو بھی خراب نہیں کرنا چاہتا ۔ خیر کیا حال چال ہیں ۔ دونوں غائبین اور حاضرین مرد وحضرات کے ۔ ;) ۔۔۔ :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
اس دھاگے پر خوش آمدید ظفری بھائی، وہ کیا ہے کہ آپ کی مصروفیت کے پیش نظر آپ کو ادھر یاد نہیں کیا گیا ہو گا۔ وگرنہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ آپ کو یاد نہ کیا جائے۔
 

ظفری

لائبریرین
اس دھاگے پر خوش آمدید ظفری بھائی، وہ کیا ہے کہ آپ کی مصروفیت کے پیش نظر آپ کو ادھر یاد نہیں کیا گیا ہو گا۔ وگرنہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ آپ کو یاد نہ کیا جائے۔
شکریہ شمشاد بھائی ۔۔۔ آپ کے جملے سے کچھ ڈھارس بندھی ۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top