کون ہے جو محفل میں آیا (17)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام شگفتہ بہن

ناشتہ ابھی نہیں کیا، ابھی تھوڑی دیر ہے ناشتے میں۔ آ جائیں تب تک آپ بھی۔
 
سلام مسنون!

خیر میں حمزہ تو نہیں پر بات ناشتے کی چل رہی ہے تو بغیر مینو پوچھے حاضر ہو رہا ہوں۔ :)
 
آخاہ خوش آمدید محترم!

ہم تو بحمدہ اللہ بخیر ہیں آپ اپنی کہیں؟ :) امید ہے کہ مزاج گرامی بخیر ہی ہونگے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب تو بہت ہی دیر ہو گئی، اب تو دوپہر کے کھانے کا وقت ہے، بریانی ہے مرغے کی کل رات والی۔
 
گھر بار والو !

بری بات ہے ہمیں ایسے چٹخاری والی باتوں سے جلا رہے ہیں۔۔۔۔۔ اگر ہیں زیادہ غصہ اگیا تو ہم بھی

"لے ائیں گے اک حسیں جا کے ابھی سسرال سے"

بعد کا اللہ ہی مالک ہے۔۔۔۔ ویسے بھی ہم لوگ کام کرکے سوچتے ہیں :)
 

زونی

محفلین
تو آپ کا مطلب ہے یہ بھی ادھر ہی چلی جائیں، وزیرستان، سوات وغیرہ کی طرف۔ نہ جی ان کو ادھر ہی رہنے دیں۔ پہلے ہی ایک عدد سواتی کافی ہفتوں سے گُم ہے، اس کی کوئی خیر خبر ہی نہیں۔




شمشاد بھائی میرا اگر ادھر جانا ہوا تو یا تو وہ پٹھان سدھر جائینگے یا پھر میں بم باندھ کر واپس آؤنگی:grin::grin:
 

شمشاد

لائبریرین
وہ پٹھان ہی کیا جو بدل جائیں۔ آپ بھی کوشش کر کے دیکھ لیں۔
اردو محفل میں دو پٹھانوں کو تو میں جانتا ہوں، ایک تو میں خود ہوں دوسرے ظفری ہیں، یہیں سے شروع ہو جائیں۔
 
میرے پاس بس کچھ ایک تک بندیاں اور بچی ہیں جنھیں انشاء اللہ آہستہ آہستہ ارسال کر دوںگا۔ پھر مزید کے لیے مجھے کسی امتحان کے آمد کا منتظر رہنا پڑے گا کہ شاید کچھ بند اور موزوں ہو جائیں۔ :)

ابھی ابھی ایک عدد تک بندی شفق بنام سرخ کنارہ ارسال کیا ہے۔ مربوط کیے دیتا ہوں ورنہ اس بار تو مار بھی پڑ جائے گی۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top