تم کیسے ٹپک پڑی تھیں۔۔۔۔۔۔۔لیں اب میں بھی اگئی ہوں۔۔۔۔۔۔چوری چھپے
اور یہ رہی میری دن کی غیر متوقع حاضری، السلام علیکم شمشاد بھائی ،سعود، راہبر، ظفری ، زینب، تعبیر، ڈیمسل،زیک اور دیگر، کیسے احوال ہیں اپ سب کے اور کس کو تھانے کا منہ دکھایا جا رہا ھے ، لگتا ھے محفل کو بھی پاکستانی سیاست کی طرح خاموشی راس نہیں
وعلیکم السلام زونی
سب سے ملاقات ہو جاتی ہے آپ سے نہیں ہو پاتی اب کیسے مزاج ہیں؟؟؟
ابھی تو الوداعی تقریب کے احوال لکھ رہا تھا پر بار بار تھوڑا سا لکھ کر ایک فائل میں محفوظ کرتا جا رہا ہوں۔ جب تک یہ مختصر رسالہ تمام نہ ہو جائے اسے پوسٹ نہیں کروں گا۔
اللہ خیر کرے یہ خواتین غیر متوقع طور پر آ رہی ہیں، پہلے زینب اور اب زونی۔
یار صبح کے چھ بج رہے ہیں اب کیا سونا ۔ظفری بھائی! آپ اب تک ؟؟؟ پھر ڈراؤنا خواب آیا کیا؟
وعلیکم السلام زونی۔۔۔
اور یہ آج کل آپ کی غیر متوقع حاضریاں ہی کیوں ہورہی ہیں۔۔۔۔؟؟ کبھی متوقع حاضریاں بھی لگائیے۔۔۔۔ کافی عرصہ ہوگیا ہے