سلام سب کو ایک بار پھر
وعلیکم السلام
کیا میں جان سکتی ہوں کہ یہ دھاگہ ہے کیا۔
جی ضرور یہ دھاگہ اس لئے ہے کہ جب آپ ان لائن اتے ہیں تو ایک دوسرے سے چاٹ کر سکیں براہ راست ۔۔۔ یا ایک طرح کا ملٹی چاٹ ہے ۔۔۔ یعنی سب ایک دوسرے سے بیک وقت بات کر سکتے ہیں خواہ ان کی تعداد کتنی ہی کیوں نہ ہوں۔۔۔ اور اس بات چیت کا جواب کبھی بھی دیا جاسکتا ہے ۔۔۔ خوش آمدید محفل پر ۔۔۔۔ اپنا تعارف ضرور کروائیے گا۔۔۔۔ یہاں اپکو ہر طرح کا تعاون ملے گا۔۔۔۔ ابھی شمشاد بھائی بھی اجائیں گے تو آپ کو کافی معلومات ہو جائیں گی
بہت شکریہ ویسے میں اپنا تعارف کرواچکی ہوں تعارف والے بورڈ میں
عندلیب یونس اور سارا
توبہ ہے لفظوں کی آپ لوگ اتنی کنجوسی کرتے ہیں کہ خدا کی پناہ
عندلیب آپ اور کچھ نہیں تو اپنی بے بیوں کے بارے میں ہی لکھ دیں۔
یونس صاحب آپ اتنا ہی لکھ دیں کہ آپ کے ہسپتال میں نرسوں کی تعداد کتنی ہے؟
سارا - آپ رہنے دیں، آپ سبکو تو پہلے بھی لکھ چکی ہیں۔