کون ہے جو محفل میں آیا-(19)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
باجو، بہت اچھی بات ہے۔ اٹھارہ سال ہونا رنگ لایا کہ جاب مل گئی۔ :grin:

اللہ کا شکر ھے ، آپ کیسی ہیں ماوراء ، بہت کم کم نظر آتی ہیں فورم پہ:)

میں بھی ٹھیک۔ مصروف بہت ہوں زونی۔ اسی لیے بہت کم وقت مل رہا ہے۔:( لیکن انشاءاللہ جلد ہی فراغت نصیب ہونے والی ہے۔


آپ سنائیں، کیا کر رہی ہیں آجکل؟ موسم کیسا ہے پاکستان کا؟
 

شمشاد

لائبریرین
یہ اس وقت تک زونی آنٹی جاگ رہی ہیں، لگتا ہے پڑھتے پڑھتے ذرا فریش ہونے کو محفل میں آ گئی ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
اور حاضر ہوتے ہی زینب غائب۔
مزید یہ کہ اپ گریڈ کے بعد عارضی طور پر اپنی ایک تصویر کا اوتار لگا دیا ہے۔ دیکھو مجھے جو دیدۂ عبرت نگاہ ہو۔۔ نئے ارکان نے شاید تصویر نہیں دیکھی ہے میری۔
 
صبح بخیر استاذ محترم۔ کیسے مزاج ہیں؟
جب میں محفل پر آیا تھا، تب بھی اوتار میں آپ کی تصویر ہوا کرتی تھی۔۔۔۔ پر وہ دوسری والی تھی۔
 

نباء

محفلین
اسالام علیکم آپ سب کیسے ہیں/؟ بہت دنوں سے نہیں آئی امتحان ہو رہے تھے ۔ ۔اب چھٹیاں ہیں
 

زینب

محفلین
وعلیکم السلام عباس بھائی کیسے ہیں آپ۔۔۔۔۔۔۔لگتا ہے اپ بھی بجلی کے ہاتھوں پریشان ہیں اسی لیے کم ہی اتے ہیں محفل پے۔۔۔۔

گھر میں سب کیسے ہیں؟؟
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
جی ہاں بہن ۔ بجلی نے ناک میں دم کیا ہوا ہے۔پیغام لکھتے لکھتے چلی جاتی ہے۔
گھر میں سب خیریت ہے ۔آپ کیسی ہیں۔
 

زینب

محفلین
میں بھی ایک دم فٹ فاٹ۔۔۔۔۔۔۔گرمی اس پے پانی بجلی کا مسئلہ۔۔۔۔۔۔۔اس پے بھی کالا باغ ڈیم کا منصوبہ ختم کر دیا گیا۔۔۔کیا بنے گا ہمارے ملک کا
 
زہے نصیب۔۔۔ :) ویسے آپ چونکہ خفیہ والوں میں شامل ہیں، اس لیے آپ کے بارے میں اندازہ لگانا مشکل ہوتا ہے۔ کیسی ہو بہنا؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top