بانو قدسیہ سے حال ہی میں (قریب 3-4 ماہ قبل) راجہ گدہ کے ذریعہ متعارف ہوا ہوں۔ رہے اشفاق صاحب (اللہ ان کو جنت الفردوس سے نوازے) تو میں نہیں سمجھتا کہ مرحوم سے متعارف ہوا ہوں کبھی۔ ہاں کوئی 7-8 سال قبل ایک ڈرامے کی کتاب ہاتھ لگی تھی غالباً اس کے مصنف کا نام اشفاق ہی تھا۔ اگر مرحوم نے ڈرامے لکھے ہیں تو ممکن ہے انھیں کی تصنیف رہی ہو۔
اشفاق مرحوم تعلیمی اداروں سے بھی وابستہ رہے، کتابیں لکھیں، ریڈیو سے بہت عرصہ " تلقین شاہ " بن کر پروگرام کرتے رہے۔ ان کی تصانیف میں سے " زاویہ 1 " اور " زاویہ 2 " تو اردو محفل کی لائبریری میں بھی موجود ہیں۔