کون ہے جو محفل میں آیا (22)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
معزز خواتین حضرات۔۔۔۔ محفل پر ایک طائرانہ نظر ڈالنے کے بعد آج کا پہلا مراسلہ۔


السلام علیکم و رحمۃ اللہ
 
غالب ایک جگہ مغلوب بھی ہوئے ہیں ملاحظہ ہو یہ (غیر)شعر؎

اصل غلوب و غالب و مغلوب ایک ہے
پھر یہ مغالبہ ہے بھلا کس غلاب میں
 

الف عین

لائبریرین
ارے جوجو کہاں ہے، وہ نہ دیکھ لے سعود کا یہ شعر۔۔۔
دل چسپ پیروڈی ہے سعود ویسے۔ وہ جو لوہاروں کی بات چل رہی تھی نا۔۔ ویسی ہی ایک۔۔۔
 

جیہ

لائبریرین
دیکھ لیا ہے بابا جانی پیروڈی کیا "ملغوبہ" ہے۔۔۔

اور لوہاروں کیا کیا بات تھی جو ادھوری چھوڑ دی آپ نے۔۔۔۔


ارے ہاں سلام تو کیا ہی نہیں ۔ السلام علیکم
 
دیکھئے اپیا آپ نے مادّہ تبدیل کر دیا۔ ملغوبہ تو ہو ہی نہیں سکتا ہاں مغلوبہ ضرور ممکن ہے۔

ویسے اگر ملغوبہ ہی ہے اور کاغذ کی لگدی نہیں ہے تو اس میں شکر ملا کر فالودہ کی طرح استعمال کرنے کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے۔:)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top