سارہ ، یہاں بھی کچھ ایسی ہی صورت ہے ، اتنی خوشی ہو رہی ہے ماہ رمضان کی آمد کی ، مجھے بہت مزہ آتا ہے رمضان کے سب دنوں میں ۔ سب روٹین بدل جاتی ہے ۔
اچھا سارہ رمضان مین سحری کون تیار کرتا ہے ، امی یا خود
سحری امی تیار کرتی ہیں ۔۔ اور افطاری میں ۔۔۔ امی رمضان مین پوری رات جاگتی ہیں عبادت کرتی ہیں اور سحری بھی اس ہی وقت بناتی ہیں تازہ سبزی یا سالن جو بھی ہو روٹی وغیرہ ۔۔ میں بس دسترخوان لگاتی ہوں اور چائے بناتی ہوں سحری میں ۔۔۔۔ افطاری پھر میں بناتی ہوں ۔۔
السلام علیکم
رمضان کے متعلق بات ہو رہی ھے، بھئی سب کو پیشگی مبارکیں ہوں
السلام علیکم
مبارک باد !
ماہِ رمضان کیسے گزارنا ہے اس بار ؟
شگفتہ امی کو واقعی بہت اچھا لگتا ہے ۔۔ ہم نے بچپن سے انہیں ایسے ہی رمضان کی تمام راتیں جاگتے دیکھا ہے ۔۔ چھٹی والے دن میں بھی ان کا ساتھ دینے کی کوشش کرتی ہوں
اور افطار میں روایتی چیزیں تو پتا ہیں آپ کو چھولے ۔۔ دہی بڑے ۔۔ فروٹ چاٹ ۔۔ پکوڑے تو ضرور ہی ہوتے ہیں اس کے علاوہ سموسے کبھی رول ۔۔ کبھی کچوریاں ۔۔ یا اس طرح کی کوئی اور چیز ۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ سب چیزیں بناتے بناتے مجھے تو لگتا ہے ہم لوگ رمضان میں سب سے زیادہ کھاتے ہیں ۔۔
اچھی بات ہے حسن ، اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں سب کو اور پاکستان کے لیے خاص طور پر دعا کریں ۔