کون ہے جو محفل میں آیا-(23)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زینب

محفلین
میں تو بےحال نہیں ہوں۔۔۔۔۔۔۔ بس افسردہ ضرور ہوں پاکستان کے حالات کی وجہ سے
 

جیہ

لائبریرین
السلام علیکم با با جانی۔ کیسے ہیں آپ؟ روزے کیسے جا رہے ہیں؟ اور تراویح پڑھ رہے ہیں کہ نہیں؟
 

الف عین

لائبریرین
وعلیکم السلام جوجو ۔ رمجان تو اچھا ہی گزر رہا ہے۔ بس پچھلے دنوں میں ذرا گر گیا تھا تو گھٹنے میں بڑا زخم ہو گیا ہے، اس وجہ سے بیٹھ کر نماز ہو رہی ہے، تراویحیں بھی اب تک گھر پر ہی پڑھ رہا ہوں کہ محلے کی مسجد میں کرسی وغیرہ کا نظم نہیں ہے۔ دو ایک دن میں نارمل ہو جاؤں گا تو دور کی بڑی مسجد میں جانے کا ارادہ ہے جہاں پچھلے سال کی تراویح میں میں اور صابرہ دونوں جاتے تھے۔
 

جیہ

لائبریرین
اوہ بابا جانی ۔ سن کر افسوس ہوا کہ آپ گر گیے تھے۔ زخم بھی آیا۔ اللہ میرا تو دل ڈوب رہا ہے کہ کتنی تکلیف ہوئی ہوگی آپ کو۔ اللہ آپ کو جلد از جلد صحتیاب فرمائے اور رمضان کے برکتوں سے آپ مستفید فرمائے۔ صابرہ آنٹی کو بہت بہت سلام ۔
 

جیہ

لائبریرین
سنا ہے کہ یہ ما بدولت، یا با ادب با ملاحظہ ہشیار جیسے نعروں کا مغل دربار میں کوئی وجود نہیں تھا۔ یہ سارا کیا دھرا محبوب کا ہے جس نے فلم "پکار" میں ان کو رواج دیا
 

ظفری

لائبریرین
سنا ہے کہ یہ ما بدولت، یا با ادب با ملاحظہ ہشیار جیسے نعروں کا مغل دربار میں کوئی وجود نہیں تھا۔ یہ سارا کیا دھرا محبوب کا ہے جس نے فلم "پکار" میں ان کو رواج دیا
یہ بلکل صحیح بات ہے ۔ واقعی ایسے نعرے بازی کا تصور اس تاریخ میں نہیں ملتا ۔ محبوب نے ضیاء سرحدی کیساتھ بھی مل کر اور فلموں میں بھی اس رواج کو جلا بخشی ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top