محترمہ! یہ دیوان غالب کا شوربہ کیا پاؤ ہے؟ سوچ رہا ہوں کہ سحری میں ایک کپ پیوں تاکہ کچھ تو سمجھ میں آئے
ہاں تو بتائیے ۔۔ میں ملیر ہالٹ پر کتنے بجے تک پہنچ جاؤں ؟؟
چلیں پھر ایک بار پھر ہماری طرف سے بھی آداب قبول فرمائیں۔
رہی بات نظر آنے کی تو ایسا کریں کہ آنکھوں میں عرق گلاب ڈال کر دیکھیں تو شاید نظر آجاؤں
شکریہ شمشاد بھائی، یہ سب آپ لوگوں کی محبتیں ہیں کہ زیادہ دن آپ سے دور نہیں رہا جا سکتا۔ بہرحال آپ سنائیں کیسے مزاج ہیں۔
اللہ کا شکر ہے۔ آپ سنائیں طہ اور سارہ کیسے ہیں؟ آپ کی طرف لوڈ شیڈنگ کا کیا حال ہے؟
اللہ کے فضل و کرم سے دونوں ٹھیک ٹھاک ہیں۔ آجکل میپکو والے مزے کرا رہے ہیں، ہمارے ہاں پچھلے ایک ہفتے سے ایک منٹ بھی لائٹ نہیں گئی، اب دیکھیں یہ مزے مزید کتنے دن ہوتے ہیں یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ سود سمیت ساری کسریں نکالیں۔