کون ہے جو محفل میں آیا-(23)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سکون

محفلین
تمام دوستوں کو السلام علیکم ضروری سفر پہ جانے کی وجہ سے کچھ عرصہ اردو محفل سے غائب رہنے کے بعد اک بار پھر آپ سب کی خدمت میں‌حآضر ہیں ِِِ سب دوست کسیے ہیں ؟
 

سکون

محفلین
خوش آمدید جناب
بہت دیر بعد آنا ہوا۔ کہیے کیسا رہا آپ کا سفر؟


بہت اچھا رہا شمشاد بھائی بس کچھ جلدی میں تھا اس لئے ٹھیک سے پاکستان کو دیکھ نہیں‌سکا وسیے مزار قائد اور اور مینار پاکستان کو پھر بھی دیکھنے کا موقعہ مل ہی گیا:grin::grin:
ویسے آپ سنایئں آپ کیسے ہیں‌؟
 

شمشاد

لائبریرین
الحمد للہ ٹھیک ہیں۔
عید کی آمد آمد ہے۔ ہو سکتا ہے کل ہو جائے۔ ویسے زیادہ امید یہاں یہی ہے کہ 30 روزے ہوں گے اور عید یکم اکتوبر کی ہو گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

لیکن مجھے تو کسی نے بتایا ہے کہ سوات میں مسلسل کئی ماہ سے روزے چل رہے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
فہیم۔ کچھ رمضان کی وجہ سے ہی ہے۔۔ میں بھی ٹھیک ہوں کہ تمہارا پیغام ابھی دیکھا تھا پروفائل پر۔ میرے ساتھ یہ مشکل بھی تجی کہ دفتر میں انٹر نیٹ دس بارہ دن بعد آج نصیب ہوا۔ گھر میں رات کو تھوڑی دیر ضرور آتا ہوں تراویح سے پہلے یا بعد میں۔
 

الف عین

لائبریرین
اچھا۔ یہ اطلاع بھی یہاں ہی دے دوں کہ میں کل صبح باہر جا رہا ہوں۔ یہی ذرا سو کلو میٹر دور ۔ سالار جنگ کے ساتھ عید منانے محبوب نگر تک۔ انشاء اللہ دو اکتوبر کو ہی واپسی ہوگی۔ تب تک یہاں نہ آ سکوں گا۔
 

فہیم

لائبریرین
اچھا۔ یہ اطلاع بھی یہاں ہی دے دوں کہ میں کل صبح باہر جا رہا ہوں۔ یہی ذرا سو کلو میٹر دور ۔ سالار جنگ کے ساتھ عید منانے محبوب نگر تک۔ انشاء اللہ دو اکتوبر کو ہی واپسی ہوگی۔ تب تک یہاں نہ آ سکوں گا۔

چلیں اچھی بات ہے
خیر نال جائیں خیر نال آئیں

ویسے آپ کی طرف عید کب کی متوقع ہے۔

یہاں تو کل یعنی منگل کو ہلال کمیٹی چاند دیکھنے بیٹھے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو ان کو کون سا کوئی چاند نظر آ جانا ہے۔
عید تو انہوں نے اپنی مرضی سے ہی کرنی ہے یا پھر تیس رمضان کے بعد تو کرنی ہی کرنی ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top