کون ہے جو محفل میں آیا-(23)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
استغفر اللہ من ذالک۔ مجھے افسوس ہے کہ ان جانے میں کلمہ کفر لکھ دیا۔ اللہ معاف کرے

نہیں شگفتہ بابا جانی سے اس سلسلے میں کوئی بات نہیں ہوئی۔ آپ بتا دیں کیا کرنا ہے؟


ھممم ، ایسا کریں جویریہ جو ایمیل مجھے بھیجیں گی وہ اعجاز انکل کو بھی بھیج دیں اور جو نکات ڈسکس ہوئے تھے وہ بھی مختصر اگر ذکر کر سکیں تو بھی ٹھیک ہے ، میں بھی اعجاز انکل کو ان نکات کی فہرست بھیج دوں گی ۔

شکریہ
 
جی اپیا حجاب اپیا نے آپ کا پیغام پہونچا دیا تھا۔ :) ویسے وہ اتنی شرارتی ہیں کہ ان پر شبہہ۔۔۔۔۔۔۔ (اللہ معاف کرے) :)
 

سارہ خان

محفلین
وعلیکم السلام شگفتہ ۔۔ ٹھیک ٹھاک ۔۔ آپ کیسی ہیں ۔۔

چھٹی کا دن کیسا گزرتا ہے ۔۔ صبح سے دوپہر مصروف ۔۔ پھر نیٹ ۔۔ پھر سو گئی ۔۔ ابھی اٹھی تو کوئی کام نہ تھا کرنے کو چائے کاٹائیم ہونے تک پھر یہاں آ گئی ۔۔:tounge:

اور کیا ہو رہا ہے ؟
 

شمشاد

لائبریرین
جو چائے نہیں پیتے انہیں کیا معلوم کہ چائے کیا ہے۔
میں نے تو ابھی ابھی چائے کا مگ خالی کر کے رکھا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
آ تجھ کو بتاؤں میں کیا چائے کی پیالی ہے
جامِ جمِ موجودہ، یک شیشۂ مست آخر
اقبال سے معذرت کے ساتھ۔۔
شمشاد۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
واہ واہ اعجاز بھائی کیا بات ہے۔ دل خوش کر دیا آپ نے۔

ہو جائے اسی بات پر چائے کی ایک ایک پیالی۔
 

الف عین

لائبریرین
کہیں نیند نہ اڑ جائے رات کو چائے کی پیالی سے، اس لئے اس وقت نہیں۔۔ بن گئی ہو تو دے دو فرج میں رکھ دیتا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
باسی کر کے ضرور پینی ہے، میں صبح آپ کو تازہ بنا کر پیش کروں گا۔ ابھی تو میں ہی پی لیتا ہوں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top