فہیم بھیا الحمد للہ سب خیریت ہی خیریت ہے۔
اب میں آپ کو کیا بتاؤں۔ جہاں جاب کرتا ہوں وہاں میری جوائننگ کے کوئی ایک ماہ بعد ایک تفریحی گیدرنگ تھی۔ تو اس کی شروعات کچھ یوں ہوئی کہ سب کو اپنے نام کے ساتھ کوئی صفاتی نام جوڑ کر اپنا تعارف کرانا تھا۔ خیر جب میری باری آئی تو میں نے کہا
"سعود
بھائی"
لوگوں نے کہا بھائی کیوں تو سیدھا سا جواب تھا کہ مجھے تو میرے ٹیچر، ہیڈ آف دی ڈیپارٹمینٹ سمیت سبھی سعود بھائی ہی کہتے تھے۔ اس پر ایچ آر مینیجر بولیں کہ
"گرل فرینڈ بھی؟"
میں نے کہا "سوری آئی ڈونٹ ہیو"
مزید اضافہ کیا کہ گھبرائیے نہیں بس ایک ہفتے بعد آپ سے کہوں گا
"اور بیٹا کیا حال ہیں"
گرچہ یہ ایک غیر پروفیشنل طریقہ ہے پر آفس کی سبھی فریشر بچیوں کو (جو کہ مجھ سے چند ماہ کی سینئر ہیں) بیٹا ہی کہتا ہوں۔