کون ہے جو محفل میں آیا 27

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
ایک بار مجھ سے کہہ کر تو دیکھا ہوتا۔
بات کو گھما پھرا کر پیش کرنے کی کیا ضرورت تھی:(

ارے بھائی جی اس میں برا ماننے والی کون سی بات ہے۔

آپ نے دھاگہ کھولا اچھا کیا۔ اب جس نے وہاں مراسلہ بھیجنا ہے وہاں بھیجے اور جس نے دوسرے دھاگے میں بھیجنا ہے وہاں بھیجے۔
 

سارہ خان

محفلین
میں بالکل ٹھیک ہوں ۔۔ کراچی میں تو کل سے سردی آئی ہے ۔۔ وہ بھی اتنی ہے کہ برداشت آرام سے ہو جائے ۔۔۔ میں دو سال پہلے سردیوں میں سکر گئی تھی تو لگ پتا گیا تھا سردی کا ۔۔:)
 

سارہ خان

محفلین
جیہ کافی دن پہلے محفل پر آئیں تھیں ۔۔ اس کے بعد نظر نہیں آئیں ۔۔ انشاءاللہ خیر خیریت سے ہونگی ۔۔ شاید شمشاد بھائی کو کوئی اطلاع ہو ان کی ۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام حاضرین

جیہ کی مجھے بھی بس اتنی ہی اطلاع ہے جتنی کے باقی اہل محفل کو۔
سردی، بنیادی سہولیات کی غیر دستیابی، ننھا منا بچہ، کہاں فرصت ملتی ہو گی اور پھر طالبان نے کمپیوٹر بھی تو بند کروا دیئے ہیں۔
 

حسن علوی

محفلین
السلام علیکم

لیجیئے آج صبح صبح‌ جاب سے محفل میں‌ حاضری ہو گئی ہماری۔ امید ھے سب بخیروعافیت ہونگے۔
 

زین

لائبریرین
وعلیکم السلام
بقول سارہ بہن یہاں سب اچھے ہی ہیں ، برا کوئی نہیں ۔
--------
میری طرف سے بھی سب کو سلام
 

زین

لائبریرین
الحمداللہ ۔ ٹھیک ٹھاک۔
بس آج فراغت بھی ہے اور کچھ کرنے کو بھی دل نہیں‌کررہا ۔

آپ سنائیں ۔ کیا حال احوال ہے ؟‌۔
ایک دھاگے میں‌پڑھا تھا ۔ آپ کے کزن اب کیسے ہیں‌؟ ۔ اللہ پاک انہیں‌صحت کاملہ عطاء فرمائے۔
 

سارہ خان

محفلین
پتا نہیں کیسے ہیں ۔۔۔ کوئی مجھے کچھ نہیں بتا رہا کہ میں زیادہ پریشان نہ ہوں اتنی دور بیٹھ کر ۔۔ بس کہتے ہیں دعا کرو اللہ خیر کریں گے ۔۔
 

زین

لائبریرین
واقعی اسوقت انہیں دعاؤں کی ضرورت ہے ۔
آپ محفل پر دعا کے لیے ایک دھاگہ کھول لیجئے(کہیئے تو میں‌کھول لیتا ہوں ۔ لیکن آپ کرے تو اچھا ہوگا۔ )
اورزیادہ پریشان نہ ہونا ،، اللہ بہتر کرے گا ۔
 

سارہ خان

محفلین
زین جو یہاں پڑھیں گے سب دعا کریں گے ۔۔۔ پریشانی تو ہوتی ہے ۔۔ اللہ سے بہتری کی ہی امید ہے ۔۔ انشاءاللہ ٹھیک ہو جائیں گے ۔۔۔آمین ۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top