کون ہے جو محفل میں آیا( 33)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زینب

محفلین
جیہ سس کیا ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔خیریت تو ہے نا۔یا پھر آجکل جو حالات ہیں سوات کے اس کی وجہ سے اداس ہیں آپ
 

جیہ

لائبریرین
بالکل یہی وجہ ہے۔۔۔۔۔ منگورہ شہر دو سال میں پہلی مرتبہ طالبان کے مکمل قبضے میں ہے۔۔۔ بازاروں اور گلیوں میں مسلح گشت کر رہے ہیں
 

زینب

محفلین
بونیر بھی تو انہوں نے ایسا ہی کیا سوات سے نکل کر بونیر پر قبضہ کر لیا یہ کیسا معاہدہ تھا ۔۔۔۔۔ویسے جیہ سس آپ لوگ واہاں‌سے عارضی طور پر کہیں اور شفٹ‌کیوں نہیں ہو جاتے۔۔۔۔۔
 

جیہ

لائبریرین
اب کے بار لگ تو یہ رہا ہے، کہ سوات چھوڑنا پڑے گا۔۔۔کم از کم میں اور گبین۔۔ وہ تو ڈاکٹر ہیں وہ تو سوات سے نہیں جا سکتے
 

زینب

محفلین
اللہ آپ سن کو اپنی حفاظت میں رکھے۔۔۔۔۔پر جیہ سس اب کی بار معاہدے کے بعد کی جو حرکتیں کی ہیں طالبان نے وہ بھی تو قابل قبول نہین ہیں نا۔۔۔۔۔۔۔۔آپ پشاور یا کہیں اور شفٹ‌ہو جایئں کچھ عرصے کے لیے اللہ نے چاہا تو جلد آپ لوگ سکون سے اپنے گھروں میں رہ سکیں گے
 

جیہ

لائبریرین
معاہدہ وعاہدہ کچھ نہیں یہ تو مہلت لینے اور منظم ہونے کے حربے ہیں۔۔۔

اسلام آباد میں ہیں چند قریبی رشتہ دار ، شاید وہاں چلے جائیں۔ بس سب سے دعاؤں کی درخواست ہے
 

شمشاد

لائبریرین
اب پھر طالبان کیوں؟ اب تو وہاں امن ہو جانا چاہیے، اب تو ان کی بات مان لی گئی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
کہاں ٹوٹ گیا، ابھی تو قاضی عدالتیں بھی قائم ہو گئی ہیں اور قاضی القضاۃ کا محکمہ بھی قائم ہو گیا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
معاہدہ وعاہدہ کچھ نہیں یہ تو مہلت لینے اور منظم ہونے کے حربے ہیں۔۔۔

اسلام آباد میں ہیں چند قریبی رشتہ دار ، شاید وہاں چلے جائیں۔ بس سب سے دعاؤں کی درخواست ہے

اسلام آباد کے ساتھ پنڈی میں میرا گھر خالی پڑا ہے، وہاں چلے جاؤ۔
 

شمشاد

لائبریرین
معاہدہ وعاہدہ کچھ نہیں یہ تو مہلت لینے اور منظم ہونے کے حربے ہیں۔۔۔

اسلام آباد میں ہیں چند قریبی رشتہ دار ، شاید وہاں چلے جائیں۔ بس سب سے دعاؤں کی درخواست ہے

اللہ سے دعا ہے کہ وہاں سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔

ویسے تم بھی اپنا اتہ پتہ کسی کو دے دینا۔ خدانخواستہ اگر تم لڑھک گئیں تو وہ محفل میں اطلاع تو دے دے۔
 

زین

لائبریرین
فاطمہ کے بارے میں کسی کو کچھ پتہ ہے تو پلیز بتائیں۔ بہت دنوں سے غائب ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

ساجد بھائی کیا حال ہیں؟

پاکستان میں کیا کر رہے ہیں، کچھ تفصیل بتائیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top