کون ہے جو محفل میں آیا 4

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
فہیم تو شاید چلے گیے زخموں کا علاج کرنے


راہبر من آپ کوئ کام نہیں کرتے۔ سارا دن محفل پر آن لائن رہتےہیں
 
:cry:
میں صبح سے شام تک دفتر ہی میں ہوتا ہوں۔ کمپیوٹر ہی کا کام ہے، سارا وقت نیٹ میسر ہے۔ تو بھلے سے میں کام کررہا ہوں لیکن محفل پر موجود رہتا ہوں، تھوڑی تھوڑی دیر بعد نئے پیغامات دیکھ لیتا ہوں۔۔۔۔ اب اتنا فارغ کون خوش نصیب ہوگا کہ کوئی اور کام ہی نہ ہو۔۔۔۔۔ بس اردو محفل پر گپیں لڑایا کرے۔۔۔
 

جیہ

لائبریرین
راہبر من آپ تو میرے پیچھے ہی پڑ گیے ہیں۔ کیوں مجھ پر طنز کر رہے ہیں ۔ یعنی کہ میں سارا دن فارغ بیٹھی گپیں ہانکتی ہوں محفل پر۔


دیکھیں نا شمشاد بھائ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :cry:






















(مذاق) :wink:
 
لو جی۔۔۔ آپ تو اکثر چلی جاتی ہیں۔ وقفہ وقفہ سے حاضری دیتی ہیں۔۔۔۔ اور طنز کی کیا بات ہے۔۔۔؟ میں نے تو خوش نصیب کہا ہے اس کو جس کے پاس اتنا وقت ہو کہ دن بھر اردو محفل پر موجود رہے۔۔۔۔۔
 

پاکستانی

محفلین
sunglasses2.gif
 

جیہ

لائبریرین
اچھی بات ہے۔ ویسے سچی بات ہے کہ اس دوران میں نے ڈھیر سارے کپڑے استری کیے ۔ بظاہر یہاں تو میں بیٹھی گپیں ہانک رہی ہوں
 
ارےےےےےےے! یہ تو چھ بج گئے۔۔۔ میرے گھر جانے کا وقت۔۔۔ پتہ بھی نہیں چلا (گپیں لڑانے میں)۔ میں بھی بس اب نمازِ عصر پڑھ کر دفتر سے روانہ ہوتا ہوں گھر کو۔۔۔ کل ہی حاضری ہوگی ان شاء اللہ۔
تب کے لئے والسلام۔ اللہ حافظ
 

فرذوق احمد

محفلین
یار پلیز یہ مکمل شعر کیسے
وہ یہ سمجھتے ہیں کہ حال اچھا ہے بیمار کا

پلیز بتا دیں نہ
پلیز پلیز پلیز پلیز
 
تمہارے اس ادھورے مصرعہ سے تو مجھے ایک دوسرا ہی شعر یاد آگیا کہ۔۔۔۔۔
اچھے عیسیٰ ہو مریضوں کا خیال اچھا ہے
ہم مرے جاتے ہیں تم کہتے ہو حال اچھا ہے

اب تمہارا والا مصرعہ تو اب تک میری نظر سے ہی نہیں گزرا :(
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top