کون ہے جو محفل میں آیا 4

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
اس وقت میرے دو چہیتے یا یوں کہیئں جن کی میں چہیتی ہوں، آن لائن ہیں

بابا جانی اور شمشاد بھائ

سب سے پہلے بابا جانی

السلام علیکم بابا جانی۔ کیسے ہیں آپ؟
کل رات ای میل کی تھی۔ فائل ڈاؤن لوڈ کی؟
 

جیہ

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
پاگل ہو تم جو ایسا کہہ رہی ہو، شادی کے وقت دولہا کہاں سوچتا ہے؟ :wink:

عبید بھائی آپ کا کیا خیال ہے؟

شمشاد بھائ تو کیا شادی کرنے کے بعد سوچتا ہے دلہا؟

ویسے شمشاد بھائ یہ جگ بیتی ہے کہ آپ بیتی؟ :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ جگ بیتی ہے، آخر تجربہ بھی کوئی چیز ہے۔

اور اب میں سونے جا رہا ہوں۔

اعجاز بھائی کی باری ہے اب۔
 

جیہ

لائبریرین
شمشاد بھائ۔ تجربہ آپ بیتی سے ملتا ہے اور مشاہدہ جگ بیتی کا نتیجہ ہے۔ آپ نے تجربہ لکھا ہے تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کیوں بابا جانی؟
 

الف عین

لائبریرین
کیسی ہو جوجو۔ رات کو انٹر نیٹ غائب تھا گھر میں، اس لیے ابھی صبح دفتر میں دیکھ رہا ہوں، بیچ بیچ میں کام بھی چل رہا ہے۔ شمشاد اس وقت سونے چلے گیے!!! کیا تمھاری بات کا جواب بن نہیں پڑا۔ ویسے ایک مزے کی بات یاد آئ، علی گڑھ میں ہمارے ایک پڑوسی کا اکثر یہ معمول تھا کہ عین نکاح سے پہلے دولھا کے پاس جا کر کان میں کہتے تھے “میاں اب بھی موقع ہے، بھاگ لو۔۔۔۔“
اب پھر جوجو۔۔
 

پاکستانی

محفلین
جیہ نے کہا:
شمشاد بھائ۔ تجربہ آپ بیتی سے ملتا ہے اور مشاہدہ جگ بیتی کا نتیجہ ہے۔ آپ نے تجربہ لکھا ہے تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کیوں بابا جانی؟

جگ بیتی ہو یا آب بیتی، اصل زور بیتی پر ہے۔
اس بارے میں مکمل تفصیل قیصرانی بھائی ہی بتا سکتے ہیں۔
 

پاکستانی

محفلین
خوب، انہیں شاید تلخ تجربہ ہے، اس لئے ہر کسی کو نصحیت کرتے پھرتے ہیں، مگر یہ میوہ ہے ہی ایسا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
 
کام تو آج میرے پاس بھی کافی ہے۔۔۔ مگرررررر :wink:
امید ہے تمام ساتھی بخیریت ہوں گے۔ بعد نماز جمعہ حاضری دوں گا ان شاء اللہ!
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی ان کے آگے کبھی کسی کا جواب بن بھی پڑا ہے؟ سمجھدار لوگ چپکے سے کھسکنے میں ہی عافیت سمجھتے ہیں۔ :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستانی نے کہا:
خوب، انہیں شاید تلخ تجربہ ہے، اس لئے ہر کسی کو نصحیت کرتے پھرتے ہیں، مگر یہ میوہ ہے ہی ایسا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
پاکستانی بھائی اور کوئی بھی ذائقہ دے لیں لیکن تلخ ہر گز نہیں ہوتا۔ اور ہاں نصحیت نہیں، صرف مشورہ اور وہ بھی بالکل مفت :wink:
 
شمشاد نے کہا:
پاگل ہو تم جو ایسا کہہ رہی ہو، شادی کے وقت دولہا کہاں سوچتا ہے؟ :wink:

عبید بھائی آپ کا کیا خیال ہے؟
شمشاد بھائی میرے خبیال میں کہ اگر پسند کی شادی ہو تو دولھا شادی کے بعد سوچتا ہے اور اگر پسند کی نہ ہو تو شادی سے پہلے سوچتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
پسند کی نہ ہو تو پھر دولہے کو سوچنے کی ضرورت ہی کیا ہے؟ پھر تو گھر والے سوچیں گے۔

ابھی میں نے جناب اجمل صاحب کا نام دیکھا ہے آنلائن حضرات میں۔ کیا ہی اچھا ہو کہ یہاں آئیں اور اپنے خطوط کی ابتدا یہاں سے کریں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top