کون ہے جو محفل میں آیا 4

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
اب بابا جانی۔

کیسے آپ بابا جانی؟ حیدر آباد کے حالات کیسے ہیں اب؟
 

الف عین

لائبریرین
اس وقت تو ہم ہیں جوجو کے بابا جانی
اور جوجو کو ہی پکاریں گے۔
آج شہر بند تھا، خبریں تو نہیں ہیں خرابئ حالات کی، اور ہم تو مکہ مسجد سے بہت دور ہیں۔ بس بسیں بند ہیں، پرسوں اسی وجہ سے جلدی سے دفتر سے نکل گیا تھا، اور بخیر گھر پہنچ گیا تھا۔
 

جیہ

لائبریرین
شکر ہے اللہ کا کہ آپ کی طرف خیریت ہے۔ پھر بھی بہت افسوس ناک واقعہ تھا مکی مسجد میں بم دھماکے کا۔ کتنی معصوم جانیں ضائع ہوگیے۔ اوپر سے فسادات۔۔۔ :?
 

الف عین

لائبریرین
اللہ کا شکر ہے کہ فسادات کی تو خبر نہیں ہے یعنی اس نے فرقہ وارانہ رنگ نہیں لیا۔ بہر حال حالات مکمل نارمل تو نہیں ہیں۔
اب شمشاد۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں ہی آ گیا ہوں۔ آج تو بہت مصروفیت رہی۔ اوپر سے گرمی اتنی کہ خدا کی پناہ۔

ڈاکٹر صاحب کو دعوتِ تحریر ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
محب بھائی بڑے بڑے دھاگوں پر آتےہیں یا پھر بڑے لوگوں کے بلانے پر آتے ہیں۔ :wink:

اب ضبط
 

عمر سیف

محفلین
یہ قیصرانی نے گانے کا ربط دیا تھا کہ نہیں ؟ اگر دیا تھا تو لنک یہاں دے دیں۔ اگر نہیں تو بھی بتا دیں۔

اب شمشاد
 

تیشہ

محفلین
ماوراء نے کہا:
السلام علیکم، سارہ، حجاب، شگفتہ اور باجو۔۔۔۔
273_bye_1.gif


سارہ تمھارا شکریہ کہ تم نے میرا پتہ لیا۔ ورنہ تو میں سوچ رہی تھی۔ کسی نے ایک ایس ایم ایس کر کے نہیں پوچھا۔ :( کہ میرے پی سی کا کیا حال ہے۔ موسم کی وجہ سے اسے بھی فلو اور بخار ہو گیا تھا۔ بڑی خدمت کرنے کے بعد ٹھیک ہوا ہے۔ لیکن ابھی بھی کھانسی باقی ہے۔ :(



:roll: کدھر گم ہوگئی ہو سب پوچھ رہے تھے کل سارہ نے بھی پوچھا ، مریم بھی پوچھ گئی اور آج نہ نظر آتی تو میں ٹیکسٹ کرتی ۔
:?
 

تیشہ

محفلین
F@rzana نے کہا:
ڈاکٹر عباس نے کہا:
السلام علیکم اور آداب فرزانہ آپا۔ کیسی ہیں آپ۔

وعلیکم السلام، عباس بھائی۔۔۔۔“بھلی کرے آیا“
میں خیر خیریت سے ہوں آج تھوڑا وقت ہے تو یہاں حاضر۔ ۔ ۔ ۔ ورنہ شکایات بلند ہوتی جاتی ہیں۔۔۔۔۔۔
خاص کر ہمارے مہربان شمشاد بھائی تو ٹیکسٹ کے کبوتر اڑانے لگتے ہیں اور باجو گھنٹیاں باندھنے لگتی ہیں (اونٹوں کی نہیں فون کی)

:lol:


:lol: کیون نہ باندھوں گھنٹیاں ؟ :? جب میں کسی لمبے دن پر جانے کا ارادہ کرتی ہوں تو مجھے بھی ایسے ہی ٹیکسٹ اور گھنٹیاں بجثی سنائی دینے لگتی ہیں :lol:
اس لئے اب میں بدلے لوں ۔ :p
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top