کون ہے جو محفل میں آیا - 47

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفری

لائبریرین
خوش آمدید استادِ محترم ۔۔۔۔ کیسے مزاج ہیں ؟ عرصہ ہوگیا آپ سے بات نہیں ہوئی ۔ مگر آپ کے بارے میں اپنے ذرائع سے ہمیشہ آپ کے بارے میں خبرگیری رکھی ۔
 

شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم !
شمشاد بھائی ۔۔۔ آپ کو تو معلوم ہے کہ زندگی کن ڈھبوں سے گذرتی ہے ۔ نئی جاب کی نوعیت ہی کچھ ایسی ہے کہ میں بعض اوقات خاصا مصروف ہوجاتا ہوں ۔ جس سے بے انتہا تھکن ہوجاتی ہے ۔ سو واپسی پر صرف بستر نظر آتا ہے اور صبح پھر غمِ روزگار ۔۔۔۔ بہرحال آج کل کچھ فراغت ہے ان شاءاللہ حاضری دیتا رہوں گا ۔
کل میں نے یہاں جو مراسلہ “ جس میں آپ کو مخاطب کیا تھا “ پوسٹ کیا تھا ۔ اس میں ایک گستاخی غیر دانستہ طور پر شاید عجلت میں سرزد ہوگئی تھی کہ آپ کو صرف شمشاد لکھا ، شمشاد “ بھائی “ لکھنے سے رہ گیا ۔ اس گستاخی کے لیئے میں بیحد معذرت خواہ ہوں ۔ اُ مید ہے آپ نےدرگذر فرما دیا ہوگا ۔ میں اُس مراسلے میں تصحیح کرچکا ہوں ۔

ظفری بھائی اب ایسی بھی بات نہیں کہ آپ کے مزاج کو سمجھ نہ سکوں۔
 

mfdarvesh

محفلین
السلام علیکم، اتوار کی صبح میں حاضری لگوانے آگیا ہوں محفل میں اور عرض کیا ہے:
مجھے نکال کہ شائد کچھ کھا رہے ہوں آپ
اس خیال سے پھر آگیا ہوں محفل میں
 
شاید مجھے نکال کے کچھ کھا رہے ہوں آپ
محفل میں اس خیال سے پھر آ گیا ہوں میں

غالباً ایسا کچھ لکھنا چاہا تھا آپ نے؟
 

الف عین

لائبریرین
مزید یہ کہ یہ مجاز کی پیروڈی تھی، اصل شعر یوں ہے
شاید مجھے نکال کے پچھتاا رہے ہوں آپ
محفل میں اس خیال سے پھر آ گیا ہوں میں
 

شمشاد

لائبریرین
اگر تو کچھ کھانے پینے کی بات ہے تو میں بھی رُکتا ہوں، نہیں تو کہیں اور دیکھتا ہوں۔
 

حسن علوی

محفلین
ارے فہیم بس کیا کہوں کہ کہاں غائب ہوں، خود کو نہیں معلوم۔ اب نیٹ پر یوں جم کر بیٹھنا نہیں ہوتا بسا اوقات محفل کا پیج کھولا مگر لاگ ان ہوئے بغیر ہی رخصت ہو گیا۔ اپنی کہیئے کیسے مزاج ہیں اور کیا مصروفیات ہیں؟
 

حسن علوی

محفلین
فہیم یہ حسن بھی بس جھلک دکھلانے ہی آیا تھا۔ اور اب پھر سے غائب ہے۔

یہیں ہوں شمشاد بھائی کوئی پکارنے والا چاہیئے حاضر ہیں۔۔۔

پچھلے وقتوں میں محفل کیا ہوا کرتی تھی۔
اور اب کیا ہوگئی۔

درست کہا فہیم آپ نے ، کافی یادگار وقت تھا تب کیا مزہ تھا کیا رونقیں تھیں محفل کی۔۔۔
 

میم نون

محفلین
اسلامُ علیکم۔

کافی عرصہ غائب رہنے کے بعد اب پھر سے حاضر ہوں۔
دراصل کچھ مصروف ہوگیا اور کچھ عرصہ بغیر انٹرنیٹ کے رہا۔

امید ہے کہ اب ریگولر طور پر آپ دوست احباب کی محفل سے لطف اندوز ہو سکوں گا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top