کون ہے جو محفل میں آیا - 47

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
میں تو گھوم کہ پھر آ گیا۔
چائے پی لی یا کہ نہیں؟
میرے خیال سے تو دو تین کپ پی گئے ہوں گے اتنی دیر میں :grin:

میں بھی بازار چلا گیا تھا۔
چائے دن میں قریباً دس ایک کپ ہو جاتے ہیں۔ کچھ دودھ والے کچھ دودھ کے بغیر۔ کبھی کالی چائے تو کبھی سبز چائے۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
یہ ناعمہ کو صبح ناشتے کے لیے کہا تھا، اب تو وہاں پر شام ہو گئی ہے۔
میں تو چلی بھی گئی تھی تب تک۔
السلام علیکم، ان تلوں میں تیل نہیں ہے، شمشاد بھائی، ویسے گیس بھی نہیں ہے، ناشتہ نہیں بن سکتا

شمشاد لالہ دیکھ لیں:(
 

شمشاد

لائبریرین
اور کیا، انہوں نے واقعی ناشتہ نہیں دیا تھا کیونکہ میری دفتر سے چھٹی تھی اس لیے وہ سوتی رہی۔
 

mfdarvesh

محفلین
تبھی ہی تو تمھیں کہا تھا اور تم نے تو پوچھا تک نہیں اب تمھاری سزا ہے کہ شمشاد بھائی کو روزانہ دس دن تک ڈبل ناشتہ کرواؤ وہ بھی پہلوانوں والا، سمجھ آ گئ؟
 

شمشاد

لائبریرین
کیا بات کر رہے ہیں درویش بھائی، آپ نے خود ہی تو کہا تھا کہ “ان تلوں میں تیل نہیں“ اس کے آسرے پر رہا تو روزانہ بھوکا ہی دفتر جانا پڑے گا۔
 

mfdarvesh

محفلین
وہ تو ٹھیک ہے، مگر ہو سکتا ہے کوئی اثرہو ہی جائے :)، تلوں کو دوبارہ گھانی میں ڈال کے دیکھتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
سُن لیا درویش بھائی۔ ایسی ہوتی ہیں یہ بہنیں، لگتا ہے چاکلیٹ کی بَلی چڑھانی پڑے گی۔
 

mfdarvesh

محفلین
نہیں بھیا، یہ چلے ہوئے کارتوس ہیں، بلیاں ضائع نہ کریں بلکہ ایک جاندار سی جھاڑ پلائیں سب سیٹ ہو جائے گا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top