کون ہے جو محفل میں آیا - 47

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

خوشی

محفلین
ماشاءاللہ

بچے کتنی جلد بڑے ہو جاتے ھیں وقت کا کچھ پتہ نہیں چلتا، ماشاءاللہ تصویر میں اپنی عمر سے بھی بڑا لگ رہا ھے
 
شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی میں بالکل ٹھیک ہوں۔ آپ سنائیں عید کیسی گزری۔
میں نے کب آنا کم کیا ہے؟ البتہ اب گھریلو مصروفیات بڑھ گئی ہیں اس وجہ سے کبھی کبھی آنے میں دیر ہو ہی جاتی ہے

ایسی بھی کیا مصروفیات بڑھا لی ہیں، حالانکہ اب تو کم ہو جانی چاہییں کہ چھوٹے خان صاحب اب اپنے کئی ایک کام خود ہی کر لیتے ہوں گے۔
 
جیہ

لائبریرین
ایسی بھی کیا مصروفیات بڑھا لی ہیں، حالانکہ اب تو کم ہو جانی چاہییں کہ چھوٹے خان صاحب اب اپنے کئی ایک کام خود ہی کر لیتے ہوں گے۔

لو جی خان صاحب ہی کے وجہ سے تو مصروفیات بڑھی ہیں۔ اب آپ مردوں کو کیا پتا؟ آپ لوگ تو سارا دن گھر سے باہر ہوتے ہیں۔ بچوں کو کیسے پالتے ہیں ، یہ آپ کو کیا معلوم :)
 
شمشاد

لائبریرین
لو جی خان صاحب ہی کے وجہ سے تو مصروفیات بڑھی ہیں۔ اب آپ مردوں کو کیا پتا؟ آپ لوگ تو سارا دن گھر سے باہر ہوتے ہیں۔ بچوں کو کیسے پالتے ہیں ، یہ آپ کو کیا معلوم :)

جی ہاں مردوں کو کیا معلوم کہ بچوں کو کیسے پالنا ہے،

اب ایسی بھی بات نہیں ہے، میں بھی سب کچھ جانتا ہوں، اور میں ہی نہیں سبھی شادی شدہ مرد جانتے ہیں۔
 
جیہ

لائبریرین
واہ ۔ کیا دندان شکن جواب دیا ہے خوشی نے خوش کر دیا۔

ویسے کل رات میں ایک گھنٹہ بھی نہ سو سکی۔ گبین کو بخار تھا اور میں اسے گود میں لے کر سارا دن جاگی رہی۔ ‘ان‘ کو پتہ بھی نہ لگا اور خوب مزے سے سوتے رہے :(
 
جیہ

لائبریرین
زکام تھا ۔ در اصل خشک سردی ہے یہاں پر ۔ ہوا میں دھول اور پالیوشن ہے ۔ تقریباً ہر تیسرا شخص نزلہ زکام کا شکار ہے۔ اینٹی الرجک دوا دی ہے۔ اس وقت ٹھیک ہی ہوگا۔ میری نانی کے ہاں ہے صبح سے۔
 
شمشاد

لائبریرین
فکر نہ کرو، میرے دندان کو کچھ نہیں ہونے والا۔

اور اگر “وہ “ مزے سے سوتے رہے تو یہ تمہاری غلطی ہے ناں، نہ کہ ان کی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top