کون ہے جو محفل میں آیا - 49

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

پپو

محفلین
السلام علیکم
لو جی میں بھی کافی دن کی غیر حاضری جو بجلی اور نیٹ میں خرابی آجانے کیوجہ سے تھی حاضر ہوں امید ہے غیر حاضری کو رخصت تصور کیا جائے گا
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
السلام علیکم سب کو

میں یہاں ہوں اور درویش لالہ پیپر ختم ہوئے تو ایک ہفتہ ہو چلا۔
آج کل فارغ ہی ہوں ابھی بھی ایک فلم دیکھ رہی ہوں :)
 
شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم
لو جی میں بھی کافی دن کی غیر حاضری جو بجلی اور نیٹ میں خرابی آجانے کیوجہ سے تھی حاضر ہوں امید ہے غیر حاضری کو رخصت تصور کیا جائے گا

و علیکم السلام

پپو بھائی کیسے ہیں؟ چاند بھائی کو کہاں گُم کر دیا۔ ان کے متعلق بھی یہی لکھنا پڑے گا کہ “پھر ان کی شادی ہو گئی“
 
پپو

محفلین
اللہ تعالیٰ کا شکر ہے شمشاد بھائی آپ نے درست کہا "پھر ان کی شادی ہوگئی " پھر چراغوں میں روشنی نہ رہی
 
mfdarvesh

محفلین
السلام علیکم سب کو

میں یہاں ہوں اور درویش لالہ پیپر ختم ہوئے تو ایک ہفتہ ہو چلا۔
آج کل فارغ ہی ہوں ابھی بھی ایک فلم دیکھ رہی ہوں :)
فلم بھی انڈین چل رہی ہوگی، شاہ رخ کے دلفریب ڈانس :)

ہونے پہ آئے تو لمحہ بھی نہیں لگتا:rolleyes:
اللہ آپ محفوظ رکھے آمین
 
شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

پپو بھائی ان کو ایک فون تو کر دیں کہ ادھر کا چکر لگا لیں۔
 
چاند بابو

محفلین
و علیکم السلام

پپو بھائی کیسے ہیں؟ چاند بھائی کو کہاں گُم کر دیا۔ ان کے متعلق بھی یہی لکھنا پڑے گا کہ “پھر ان کی شادی ہو گئی“

السلام علیکم

ارے شمشاد بھیا اب ایسی بھی کوئی بات نہیں ہے چاند بابو موجود ہے اور شادی کے بعد غائب بالکل نہیں ہوا ہے وہ الگ بات ہے کہ بے تحاشہ مصروفیات کی وجہ سے انٹرنیٹ پر بہت کم وقت دے پاتا ہوں، کبھی کبھار اردو محفل کا چکر ضرور لگتا ہے مگر اکثر بغیر کچھ لکھے واپسی ہو جاتی ہے۔
آپ سنایئے کیسے ہیں آپ؟
 
چاند بابو آپ ہی نہیں، شادی کے بعد سب کا یہی حال ہوتا ہے کہ بے تحاشہ مصروفیات بڑھ جاتی ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
درویش بھائی یہ آپ سے تقریباً چھ ماہ پہلے اردو محفل کے رکن بنے تھے۔ جب سے ان کی شادی ہوئی ہے، تب سے ان کی مصروفیات بے تحاشا بڑھ گئی ہیں۔ امید ہے سمجھ گئے ہوں گے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top