کون ہے جو محفل میں آیا 5

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فہیم

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
farzooq ahmed نے کہا:
میرا تو شائد وہ نام سننا پسند نہیں کرتیں ۔۔۔
اور اگر ایسا ہے تو ایسے ہی سہی ۔۔

اب آپ ہی

فرذوق ایسی بات کیوں کہی؟ جویریہ بالکل بھی ایسی نہیں ہیں۔ اور ہاں خود بات کرنا اچھی بات ہے۔

دخل اندازی کے لیے معذرت چاہتا ہوں
لیکن آپ کی یہ بات کہ خود سے بات کرنا اچھی بات ہوتی ہے
میری نظر میں غلط ہے
کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو کسی طرح بھی نہیں مانتے چاہے ان کے سامنے آپ اپنی گردن ہی کیوں نہ کٹادیں۔
ایسے لوگوں کے سامنے تو صرف انسان خاموشی اختیار کرلے بس۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
fahim نے کہا:
دخل اندازی کے لیے معذرت چاہتا ہوں
لیکن آپ کی یہ بات کہ خود سے بات کرنا اچھی بات ہوتی ہے
میری نظر میں غلط ہے
کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو کسی طرح بھی نہیں مانتے چاہے ان کے سامنے آپ اپنی گردن ہی کیوں نہ کٹادیں۔
ایسے لوگوں کے سامنے تو صرف انسان خاموشی اختیار کرلے بس۔

فہیم کافی حد تک آپ کی بات درست ہے۔ کبھی کسی وقت خاموش ہو جانا بھی بہتر ثابت ہوتا ہے۔ کبھی کوئی بات فوراً حل ہوجاتی ہے کبھی کچھ وقت درکار ہوتا ہے۔ کبھی محض غلط فہمی ہوتی ہے اور بات کرنے سے خیال واضح ہو جاتا ہے۔ اگر بات کرنے سے بھی ایسا نہ ہوتو کچھ وقت کے لئے خاموشی پھر بہتر
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
farzooq ahmed نے کہا:
آپی سیدہ جی پلیز ایم ایس این پر ہی آ جائیں

اور کل کے لیے سوری :(

چھوٹے بھائی سوری نہیں کہیں، میں ناراض تو نہیں، دراصل میں خود بھی کچھ مصروف تھی تو آتے جاتے میسنجر پر بھی بات کر رہی تھی اور ساتھ ساتھ دوسرے کچھ کام بھی نبٹانے کی کوشش بھی۔ میں آپ کا میسیج دیکھا تھا یہاں تو لاگ ان کیا تھا میسینجر پر، کل نہیں ہوسکی تو کوئی بات نہیں دوبارہ ہو جائے گی بات۔ میں ابھی ہوں آنلائن کچھ دیر تک۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کیا؟ آپ بھی چل دیئے میری طرح

تو محفل کس کے حوالے کریں؟ میرا خیال ہے منیر بھائی تو سونپ جاتے ہیں۔
 

ظفری

لائبریرین
محب اگر تم نازک کے بجائے ۔۔۔ “ ناتواں “ کا لفظ استعمال کرتے تو زیادہ مناسب ہوتا ۔ کیونکہ نازک کندھے یا نازک شانے تو صرف آنچل کے لیئے ہوتے ہیں ۔ :p
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن ظفری بھائی بہت سارے کندھے تو ایسے ہیں کہ آنچل کا بوجھ بھی نہیں اٹھا سکتے، انہیں آپ کیا کہیں گے؟

اب اعجاز بھائی۔
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ شمشاد۔ ادھر چار دن سے میں دن میں نہیں آ پا رہا تھا دفتر میں میٹنگ اور ایک ویک شاپ کے باعث۔
اب شمشاد ہی۔
 

شمشاد

لائبریرین
وعلیکم السلام
سارہ خوشی ہوئی آپ کو محفل میں دیکھ کر۔

کہیے کیسا رہا سفر اتنی گرمی میں اور کیسی رہیں شادیاں اتنی گرمی میں۔ آتے ہوئے پلو میں شادیوں کی بریانی ہی باندھ کے لے آنی تھی محفل والوں کے لیے۔ :wink:

اللہ سے دعا ہے کہ آپ کے عزیزوں کی شادیاں کامیاب و کامران کرئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
شکریہ شمشاد۔ ادھر چار دن سے میں دن میں نہیں آ پا رہا تھا دفتر میں میٹنگ اور ایک ویک شاپ کے باعث۔
اب شمشاد ہی۔

اعجاز بھائی اب کیا “ شاپ “ کیا، اس کی کچھ تفصیل ہی لکھ دینی تھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں ابھی تو جا رہا ہوں۔

ڈاکٹر عباس صاحب نظر آ رہے ہیں آنلائن تو انہیں ہی دعوتِ تحریر ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
وعلیکم السلام عباس بھائی ۔۔۔ کیسے ہیں آپ ۔ ؟
اب جویریہ یا شمشاد بھائی ۔۔۔۔ !
 

ظفری

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
لیکن ظفری بھائی بہت سارے کندھے تو ایسے ہیں کہ آنچل کا بوجھ بھی نہیں اٹھا سکتے، انہیں آپ کیا کہیں گے؟

تو اس کا مطلب یہ ہو کہ وہ آنچل کو آنچل نہیں ۔۔ بلکہ کسی کا “ آہنی ہاتھ “ سمجھتے ہیں ۔ :wink:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top