کون ہے جو محفل میں آیا 5

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
اچھا ہوا سارہ کہ تم خیریت سے واپس آگئیں۔

موسم اب یہاں گرم ہے۔ بارش سے بھی فرق نہیں پڑتا


:cry:
 

سارہ خان

محفلین
ھمم لگتا ہے گرمی نے پورے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔۔ :( کراچی میں پہلے جون جولائے میں اتنا اچھا موسم ہوتا تھا ۔۔ اور اب گرمی جانے کا نام ہی نہیں لیتی ۔۔ :?
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
سارہ خان نے کہا:
ھمم لگتا ہے گرمی نے پورے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔۔ :( کراچی میں پہلے جون جولائے میں اتنا اچھا موسم ہوتا تھا ۔۔ اور اب گرمی جانے کا نام ہی نہیں لیتی ۔۔ :?
السلام علیکم سارا خان اور اہل محفل۔
گرمی تو آج یہاں بھی شدید تھی ۔لیکن ایک گھنٹا پہلے ہی بارش ہوئی ہے۔جس کی وجہ سے موسم بہتر ہو گیا ہے۔


اب سیدہ شگفتہ
 

شمشاد

لائبریرین
قیصرانی صاحب لگتا ہے کسی خاص مشن پر ہیں۔ یہاں آتے ہیں، مختصر سا ایک جملہ لکھتے ہیں اور پھر غایب۔

کیا چکر ہے جناب؟
 

فرذوق احمد

محفلین
قیصرانی بھائی کو پتا نہیں کیا ہو گیا ہے ،،اب زیادہ چہکتے نہیں ہیں ۔۔اور پہلی والی شرارتیں اور اچھی پیاری باتیں بھی پتا نہیں کہاں گُم ہو گئی ہیں ۔۔۔۔

کیا ہو گیا ہے قیصرانی بھائی آپ کو ۔۔کہیں وہ تو نہیں ہو گیا جس کے سب روگی ہوتے ہیں اور کچھ فراموشی ہوتے ہیں :p :p
 

شمشاد

لائبریرین
کہاں گئے یہ سب کے سب؟ لگتا ہے تمام کی تمام خواتین نعمت خانے میں مصروف ہیں اور حضرات اس انتظار میں کہ کیا برآمد ہوتا ہے نعمت خانے سے۔

کیوں فرذوق میاں سوائے تمہارے اور میرے۔
 

فرذوق احمد

محفلین
ارے بالکل شمشاد بھائی ایسا ہی ہے ۔ابھی ہمارے جانے میں ایک گھنٹہ پڑا ہوا ہے ۔۔اور گھر جاتے ہوئے یہ سوچتے ہیں کہ کیا پکا ہو گا۔۔اور اگر یہ نہیں سوچتے تو یہ ضرور سوچتے ہیں کہ اللہ کریں آج کھانا خود کوئی دے دے تو اچھی بات ہے مگر ہر بار یہ کام خود ہی کرنا پڑتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

:?
آپ کے ساتھ تو ایسا نہیں ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں میرے ساتھ ابھی تک ایسا نہیں ہوتا، اب کچھ دنوں کے بعد ہوا کرئے گا۔ کہ پکانا بھی خود ہی پڑے گا، سوچ رہا ہوں کسی ہوٹل والے سے بات کر لوں کہ مہینے کا کیا لیں گے۔
 

فرذوق احمد

محفلین
ہاں ویسے یہ طریقہ کار ٹھیک ہے ،،اور میں نے تو یہاں تک سُنا ہے کہ سعودیہ میں کھانا بہت سستا ہے


آپ ہی
 

قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
قیصرانی صاحب لگتا ہے کسی خاص مشن پر ہیں۔ یہاں آتے ہیں، مختصر سا ایک جملہ لکھتے ہیں اور پھر غایب۔

کیا چکر ہے جناب؟
چکر وکر کوئی نہیں‌ جناب، بس آج کل ذرا مطالعہ کا شوق کچھ زیادہ ہی ہو رہا ہے :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top