کون ہے جو محفل میں آیا - 51

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
:)
آپ کی چھوٹی بہن ہونے کے ناتے ایسی چھوٹی چھوٹی سازشیں تو کر ہی سکتی ہوں ناں بھیا کے خلاف ۔۔
بھیا" باورچیت " کا کیا مطلب ؟

بلا تکلف کریں سازشیں ننھی پری، بلکہ "سازشوں کا جال" بن لیں تاکہ ابن صفی مرحوم کی ایک ناول ٹائپ ہو جائے اسی بہانے۔ :) :) :)

"باورچیت" کسی لغت میں مت ڈھونڈھیے گا بٹیا رانی۔ جیسے اصلی سے اصلیت ویسے باروچی سے باورچیت۔ :)
 
یہ بہت ضروری ہے یہ جاننے کے لیے کہ بھابھی کس حد تک خوش نصیب واقع ہوئی ہیں !

اگر یہ آپ کی بھابھی کی خوش نصیبی کا پیمانہ ہوا پھر تو خوش نصیبی میٹر میں پارے کی سطح کی اونچائی معلوم کرکے آپ کو یقیناً مایوسی کا سامنا کرنے پڑے گا کیوں کہ آپ کی بھابھی جس قدر مرچیں کھاتی ہیں اتنی تو ہمارے دونوں کے کندھوں کے فرشتے مل کر بھی کسی سالن میں نہیں ڈال سکتے۔ اور ویسے بھی تصویروں میں تو ہر چیز خوبصورت ہی نظر آتی ہے۔ :) :) :)
 
اب آپ کو کھیت تک جانا پڑ جائے گا ورنہ اگلا سوال یہ تھا کہ کہ پودے ایک جیسے ہوتے ہیں یا الگ شکلوں کے ۔

تصاویر تو بہت ضروری ہیں سعود بھائی آپ یاد دہانی کا ٹائمر لگا لیں پیکٹ کے ساتھ :happy:

پھر ہم آپ سے کہتے کہ شگفتہ بٹیا ذرا توقف کر لیں، بس ہماری پی ایچ ڈی مکمل ہو جائے پھر ایک عدد پی ایچ ڈی بوٹنی میں بھی کیئے لیتے ہیں خاص کر مٹر کے اقسام کو موضوع بنا کر۔ :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سعود بھائی اس دھاگے میں لائبریری سے متعلق جو پوسٹس ہیں انہیں "لائبریری :گوشہ صحبت" میں منتقل کیا جا سکتا ہے؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
پھر ہم آپ سے کہتے کہ شگفتہ بٹیا ذرا توقف کر لیں، بس ہماری پی ایچ ڈی مکمل ہو جائے پھر ایک عدد پی ایچ ڈی بوٹنی میں بھی کیئے لیتے ہیں خاص کر مٹر کے اقسام کو موضوع بنا کر۔ :)

خالی پی ایچ ڈی نہیں بلکہ آپ کو چرچ بھی جانا پڑتا مٹر کاشت کرنے کے لیے :happy:
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
السلام علیکم ، کیا حال عائشہ ، اور یہ ناعمہ کہاں غائب ہیں اور کیوں ؟

وعلیکم السلام اپیا
الحمدللہ اپیا اچھی ہوں،آپ کیسی ہیں ؟
اور اپیا بھی ادھر ہی بیٹھی ہیں ان کو پڑھ کر سنا رہی تھی کہ آپ ان کے بارے میں پوچھ رہی ہیں :)
 
خالی پی ایچ ڈی نہیں بلکہ آپ کو چرچ بھی جانا پڑتا مٹر کاشت کرنے کے لیے :happy:

ہم دیہاتی گنوار آدمی ہیں، کاشت کی بات آئے گی تو پروفیسر سے چھ ماہ کی چھٹی لے کر اپنے گاؤں نہیں چلے جائیں گے؟ ویسے ہماری یونیرسٹی میں گرین ہاؤس کا نظم بھی ہے جہاں کانچ کی دیواروں اور چھت کی مدد سے بند کمرے میں مختلف اقسام کے پودوں کے لئے مناسب ماحول پیدا کیا جاتا ہے۔ :)

green-house-205.jpg
 
؟؟؟؟
:waiting:
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سعود بھائی یہ تصویر وہیں کی ہے یا نیٹ سے لی ؟

عائشہ میں ٹھیک ٹھاک بالکل اور ہاں پیغام رسانی ادھوری ہے ، اپیا نے کیا جواب دیا یہ بھی تو بتانا تھا۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
سعود بھائی یہ تصویر وہیں کی ہے یا نیٹ سے لی ؟

عائشہ میں ٹھیک ٹھاک بالکل اور ہاں پیغام رسانی ادھوری ہے ، اپیا نے کیا جواب دیا یہ بھی تو بتانا تھا۔

اپیا کہہ رہی ہیں کہ ابھی صبح ہی تو حاضری لگائی تھی :)
 
سعود بھائی یہ تصویر وہیں کی ہے یا نیٹ سے لی ؟

پہلی والی تصویر تو ہم نے نیٹ سے حاصل کی تھی یہ دکھانے کے لئے کہ گرین ہاؤس کیا ہے۔ جبکہ ذیل میں جو تصویر پیش کی جا رہی ہے وہ ہماری یونیورسٹی کی ہے۔

greenhouse.jpg

اس میں سامنے نظر آنے والی کانچ کی عمارت اور اس سے کے ساتھ متصل کانچ کی نیچی عمارت جو دونوں پیڑوں کے درمیان نظر آ رہی ہے وہ سبھی گرین ہاؤس کا حصہ ہیں۔ اس کے پاس ہی ایک چھوٹا سا تالاب ہے جس کے درمیان ایک چھوٹا سا خوبصورت پل ہے جس کے دونوں اطراف فوارے چلتے رہتے ہیں اور اس تالاب میں مینڈھک اور کچھوئے دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔ دونوں پیڑوں کے درمیان پیچھے کی جانب جو اونچی پختہ عمارت نظر آ رہی ہے وہ کمپیوٹر سائنس بلڈنگ ہے جہاں ہماری لیب ہے۔ نیز اس میں ریاضی، اسٹیٹسٹکس اور ایرو اسپیس انجنئیرنگ کے ڈیپارٹمینٹ بھی موجود ہیں۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top