کون ہے جو محفل میں آیا - 51

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی تھوڑا سا ہی فرق ہے ان دونوں میں اور وہ یہ کہ اس کی باتوں کی ابھی سمجھ نہیں آتی ہو گی اور اس کی باتوں کی تھوڑی تھوڑی سمجھ آنا شروع ہو گئی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
آپ کی بھابھی اور بھتیجی بالکل ٹھیک ہیں۔ الحمد للہ۔

ان کے کئی چاچو ان کے پاس ہیں لہٰذا عیدی تو اچھی خاصی ملی ہوگی۔ باتیں تو واقعی اب ایسی کرتی ہیں کہ شمشاد بھائی کہیں گے "بالکل آپ ہی کی طرح"۔ :) در اصل آج کل وہ جانے کیا بولتی چلی جاتی ہیں بغیر رکے، نان اسٹاپ، اور وہ الفاظ کا لامتناہی سلسلہ جانے کن زبانوں کا مرکب ہوتا ہے۔ :)

سعود بھائی تھوڑا سا ہی فرق ہے ان دونوں میں اور وہ یہ کہ اس کی باتوں کی ابھی سمجھ نہیں آتی ہو گی اور اس کی باتوں کی تھوڑی تھوڑی سمجھ آنا شروع ہو گئی ہے۔

کن دونوں میں بھلا چاچو؟

اب خود ہی نتیجہ نکال لو کہ وہ دونوں کون ہیں۔
 
ساجد

محفلین
آپ کا نام تو جانے کس روشنائی سے لکھا ہے ساجد بھیا کہ ربر سے مٹائیں تو چند روز بعد پھر ابھر آتا ہے۔ :)
سعود بھیا ، ربر سے تو روشنائی نہیں مٹتی گریفائٹ سے لکھا مٹایا جاتا ہے ربر سے۔:)
آپ کی محبتیں ہیں کہ محفل کا ہر رکن معترف ہے آپ کی اس خوبی کا۔
 
سعود بھیا ، ربر سے تو روشنائی نہیں مٹتی گریفائٹ سے لکھا مٹایا جاتا ہے ربر سے۔:)
آپ کی محبتیں ہیں کہ محفل کا ہر رکن معترف ہے آپ کی اس خوبی کا۔

بھئی ہم تو خود محفل اور محفلین کی محبتوں کے اسیر ہیں۔ اس میں بھلا ہماری کون سی خوبی؟ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top