کون ہے جو محفل میں آیا - 52

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ساجد

محفلین
شکریہ جناب لیکن آپ نے یہ نہیں بتایا کہ اس کی افادیت کیا ہے۔ کیا یہ ڈینگی کا توڑ ہے؟
پپیتے کے پھل اور سیب کا استعمال تو داکٹر بھی تجویز کرتے ہیں ، ڈینگی کے علاج میں۔ اور اب جب کہ پپیتے کا پھل پاکستان کے غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہو گیا ہے تو پتے کا استعمال کیا گیا یہ بھی مفید ہے۔
 
سعود بھیا کو ابھی دیکھا تھا کہاں چلے گئے ؟ :)

سعود بھائی ضرور باورچی خانے میں مصروف ہوں گے۔

ہم سو کر اٹھے تو غسل کرنے چلے گئے تھے۔ اب اپنا ڈرائیونگ لائسنس ری نیو کرانے کے لئے نکلنے والے ہیں۔ :)
 
دیکھیں، آج محفل میں ہماری دونوں پریں آئیں اور ہم سو رہے تھے۔ ہمیں یہ بھی علم نہیں کہ ناعمہ گڑیا ہم سے ناراض کیوں ہیں۔ اور اب تک ناراض ہیں یا کچھ بات بدلی بھی۔ مودس بٹیا کو آج آفس نہیں جانا ہے اس لئے شاید کہیں اور مصروف ہوں۔ اللہ خیر کرے سبھی متاثریں کو جلدی سے شفاء عطا فرمائے۔ آمین۔

اور ہاں ہماری کہنی کا زخم بھی اب تقریباً ٹھیک ہونے کو ہے۔ الحمد للہ۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی ناعمہ تو آج محفل میں کچھ کھانے کو آئی تھی اور بس۔

میں نے بھی اُسے ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا کھانے کا مشورہ دیا تھا۔
 
شمشاد بھائی ان بہنوں سے بات بنا کت رکھیے۔ ورنہ کبھی فیصل آباد جانا پڑ گیا تو ساری نظامت ان کے ہاتھ آجائے گی۔ پھر تو آپ جانتے ہی ہیں کہ روح افزا کے شربت میں سرخ مرچیں ملانے سے اس کے رنگ میں بالکل فرق نہیں پڑتا۔ :)
 
ناعمہ عزیز

کیوں لالہ کیسے ہوا تھا زخم؟؟؟
خیر ناراض تو میں ہوں ہی :talktothehand:
سعود بھائی ناعمہ تو آج محفل میں کچھ کھانے کو آئی تھی اور بس۔

میں نے بھی اُسے ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا کھانے کا مشورہ دیا تھا۔

ہمارے یہاں ویسے بھ بہت ٹھنڈی ہوا ہے اور میں نے چاول کھالیے ہیں اس لئے گنجائش نہیں ہے:rolleyes:
 
mfdarvesh

محفلین
السلام علیکم
میں بھی حاضر ہوں
آج میرے پڑوس میں شادی کی تقریب ہے، ناک میں دم کیا ہوا ہے، خوب پٹاخے چل رہے ہیں، اور بہت اونچی آواز میں میوزک بج رہا ہے
بہت افسوس ہوتا ہے یہ سب دیکھ کے
ایک طرف کھانے کو کچھ نہیں ہے اور دوسری طرف اڑانے کے لیے پیسے ختم ہی نہیں ہوتے
گزشتہ رات کو ساری رات ہی موسیقی چلتی رہی اور اب تو بس تھیٹر ہی بنا ہوا ہے
 
شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی ان بہنوں سے بات بنا کت رکھیے۔ ورنہ کبھی فیصل آباد جانا پڑ گیا تو ساری نظامت ان کے ہاتھ آجائے گی۔ پھر تو آپ جانتے ہی ہیں کہ روح افزا کے شربت میں سرخ مرچیں ملانے سے اس کے رنگ میں بالکل فرق نہیں پڑتا۔ :)

سعود بھائی فیصل آباد تو میرے آبا و اجداد کا شہر ہے، وہاں تو جانا ہی ہے۔ جب جاؤں گا تو چاکلیٹ کا ایک پیکٹ لے جاؤں گا۔
 
مقدس

لائبریرین
کیسی ہو سویٹ سس
مجھے بخار، گلا خراب، سر درد ہو رہا ہے
اب تو آواز بھی ٹھیک سے نہیں نکل پا رہی
 
شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم
میں بھی حاضر ہوں
آج میرے پڑوس میں شادی کی تقریب ہے، ناک میں دم کیا ہوا ہے، خوب پٹاخے چل رہے ہیں، اور بہت اونچی آواز میں میوزک بج رہا ہے
بہت افسوس ہوتا ہے یہ سب دیکھ کے
ایک طرف کھانے کو کچھ نہیں ہے اور دوسری طرف اڑانے کے لیے پیسے ختم ہی نہیں ہوتے
گزشتہ رات کو ساری رات ہی موسیقی چلتی رہی اور اب تو بس تھیٹر ہی بنا ہوا ہے

و علیکم السلام

حق حلال کی کمائی سے تو یہ سب کچھ نہیں ہو سکتا۔ اب آگے آپ خود سمجھ لیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top