کون ہے جو محفل میں آیا - 52

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
خیریت سے ہیں سعود بھائی ؟ بخار تو اللہ کا شکر ہے ابھی نہیں ہے لیکن اب چند منٹس کھڑے ہونے یا چلنے کی ہمت نہیں ہو رہی ابھی ۔ یوں لگتا ہے جیسے سب توانائی ختم ہو جاتی ہے چار پانچ منٹس میں ۔

تازہ پھلوں کے جوس لیں انگور وغیرہ کھائیں اور دوسری مقوی غذائیں لیں۔ اور خوب خوب مسکراتی رہیں۔ ان شاء اللہ توانائی بہت جلدی لوٹ آئے گی۔ :)
 
بھپارہ کیا ہوتا ہے سعود بھائی ؟

بٹیا رانی، بھاپ میں گہری گہری سانسیں لینے کے عمل کو بھپارہ کہتے ہیں۔ عموماً اس کے لئے پانی گرم کرنے والے الیکٹرک مگ استعمال کیئے جاتے ہیں۔ خود کو ایک چادر سے ڈھانپ کر اس کے اند مگ رکھ لیا جاتا ہے تاکہ چادر کے اندر اندر پوری طرح بھاپ بھر جائے اور اسی میں سانس لی جائے۔ اس کام کے لئے کچھ اسپیشل انہیلر بھی دستیاب ہوتے ہیں۔ :)
 
سعود بھائی ، ڈیوٹی فری وائرس تھے کیا :happy:
ڈینگی تو بہت خطرناک ہوتا ہے اللہ سب کو محفوظ رکھے ، آمین ۔

اس سفر میں ہم سفر کی ابتداء میں ہی اس کے حملے سے دو چار ہو گئے تھے اور پورا سفر کس قدر صبر آزما اور تکلیف دہ رہا اس کا بیان مشکل ہے۔ اس لئے ہمیں یہ بھی ہوش نہیں کہ ان وائرسوں پر کوئی کسٹم ڈیوٹی لگی تھی یا نہیں۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
میرے یہاں آج نیٹ صحیح سے نہیں چل رہا، کہیں کچھ گڑبڑ ہے اس لیے حاضر نہ ہو سکا۔
 

شمشاد

لائبریرین
جی ہاں کچھ مہمان آئے ہوئے تھے۔ مدینہ شریف سے آئے تھے اور ان کو جبیل جانا تھا جو کی 13 سو کلو میٹر سفر بنتا ہے۔ یہاں کچھ گھنٹوں کے لیے رک کر آرام کیا، کھانا کھایا، پھر کچھ گپ شپ ہوئی اور رات تین بجے وہ آگے روانہ ہو گئے۔ جبیل یہاں سے 5 سو کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔
 
جی ہاں کچھ مہمان آئے ہوئے تھے۔ مدینہ شریف سے آئے تھے اور ان کو جبیل جانا تھا جو کی 13 سو کلو میٹر سفر بنتا ہے۔ یہاں کچھ گھنٹوں کے لیے رک کر آرام کیا، کھانا کھایا، پھر کچھ گپ شپ ہوئی اور رات تین بجے وہ آگے روانہ ہو گئے۔ جبیل یہاں سے 5 سو کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

شمشاد بھائی وہ لوگ سفر کیسے کر رہے تھے؟ یہ تو خاصا طویل سفر ہے۔
 
السلام علیکم۔

آداب عرض ہے

محترم ابو الخیر۔ اردو محفل میں خوش آمدید۔ امید ہے کہ آپ کا وقت یہاں اچھا گذرے گا اور ہمیں آپ سے کافی کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ آپ تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف کرا دیں تو ہمیں آپ سے بات کرنے میں سہولت رہے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی وہ لوگ سفر کیسے کر رہے تھے؟ یہ تو خاصا طویل سفر ہے۔

اپنی گاڑی سے سفر کر رہے تھے۔

سعود بھائی یہاں سڑکیں اچھی ہیں اور سفر کرتے وقت دن رات کی کوئی قید نہیں۔ جب جی چاہے چابی اٹھاؤ اور جدھر جی چاہے چلے جاؤ۔

سفر لمبا تھا، اسی لیے وہ کچھ دیر کو یہاں رکے تھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کی بات صحیح، لیکن میں پاکستان کے حوالے سے کہہ رہا تھا کہ وہاں رات کا سفر اتنا محفوظ نہیں ہوتا۔
 
شمشاد بھائی، مقدس بٹیا تو ابھی سو رہی ہوں گی۔ وہ تو شاید آفس پہونچ کر ہی محفل گردی کو آئیں۔ آج ان کی طبیعت بھی ناساز ہے۔ اور باقی دونوں پریوں کی کوئی خبر نہیں ملی، ایک تو ہم سے ناراض ہیں اور ناراضگی کا سبب بھی نہیں بتا رہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top