کون ہے جو محفل میں آیا -53

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
تاریخ بھی بتا دیں اور ہاں ٹکٹ لینے سے پہلے کیا آپ نے یہاں کا ویزہ حاصل کر لیا ہے؟
 
شمشاد بھائی دسمبر کے دوسرے ہفتے میں سفر کرنا ہے۔ کم و بیش ایک ہفتے ٹھہرنے کا ارادہ ہے ریاض میں۔ اور ابھی تک ویزہ کا کچھ نہیں ہوا ہے۔ اسی کے امکانات پر غور کر رہے ہیں فی الحال۔ آپ کے مشورے مفید ہوں گے۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی ویزے کا مسئلہ تو پہلے حل کرنے کا تھا، ایسا نہ ہو کہ آپ کو ہوائی مستقر پر ہی بیٹھنا پڑے۔
 

عندلیب

محفلین
اپیا ہمیں نہیں معلوم کہ آپ کا اشارہ کس کی جانب ہے پر اس کی ضرورت ہی نہیں۔ ایسی باتیں جن سے کوئی مثبت نتیجہ ملنے کی امید نہ ہو ان کو سامنے نہ لانا ہی دانشمندی ہے۔ بلا سبب تلخیاں پیدا کرنے سے کیا حاصل ہونے والا ہے۔ نیز یہ کہ ہمارا حسن ظن یہ کہتا ہے کہ محفلین اپنی محفل سے محبت کرتے ہیں اور کسی سبب کوئی ایسی بات ہو جائے جو کسی محفلین کو ناگوار گذرے تو احساس ہوتا ہے کہ ایسی جگہ سے تکلیف ملی جس کو ہم نے اپنا جانا۔ اور یہی سبب ہے کہ بعض احباب اپنے دل کا غبار نکالنے کی خاطر محفل کو برا بھلا کہہ بیٹھتے ہیں۔ لیکن اس میں بھی محبت کا عنصر شامل رہتا ہے۔ :) :) :)
ہی ہی ہی ۔۔ شکریہ
ذاتی پیغام ملاحظہ فرمائیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے مقدس کا کچھ زیادہ ہی اثر ہو گیا ہے، وہ ہی ہی ہی کرتی ہے تو اس سے دو ہاتھ آگے ہا ہا ہا۔
 
سعود بھائی ویزے کا مسئلہ تو پہلے حل کرنے کا تھا، ایسا نہ ہو کہ آپ کو ہوائی مستقر پر ہی بیٹھنا پڑے۔

شمشاد بھائی ویزہ کے انتظار میں ٹکٹ مہنگا ہونے کے لئے نہیں چھوڑ سکتے تھے۔ ویزہ نہیں ملا تو ٹکٹ کینسل کر دیں گے۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top