کون ہے جو محفل میں آیا -53

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
شگفتہ بٹیا کیا ہو گیا، کس نے تکلیف دی ہماری بٹیا رانی کو؟

ارے ہاں، آپ کی بھابھی آپ کو یاد کر رہی تھیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے سعود بھائی ان کو کسی پر بہت غصہ آیا ہوا ہے اور اس کی مرمت کرنا چاہتی ہیں۔
 
مرمت کرنا تو بہت شاید ان کے غصے کی درست ترجمانی نہ کر سکے، کچا چبا جانے کے بارے میں کیا خیال ہے؟
 
پتلی گلیاں تو محبوبہ کی ہوتی ہیں جس کے ایک سرے پر بیویاں کھڑی ہوتی ہین اور دوسرا سرا بلاک ہوتا ہے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وعلیکم السلام۔ کیسی ہیں شگفتہ بٹیا؟ صبح صبح ہمارا ایک امتحان ہونے کو ہے، بخیر ہو تو اچھا ہے۔

میں ٹھیک ہوں اللہ تعالٰی کا شکر۔ کیسا امتحان ہے سعود بھائی اور کس طرح ہونا ہے ، تحریری یا عملی یا کیسے؟ اور تیاری کیسی ہے ؟ بیسٹ آف لک !
فریحہ سے دعا کروائی اپنے امتحان کے لیے
 
شگفتہ بٹیا، ہو سکے تو آپ ہماری مرمت کر دیں ٹھیک سے۔ چند روز سے ہمیں نہ تو ٹھیک سے نیند آ تی ہے اور نہ ہی کسی کام میں جی لگتا ہے۔ پورے پورے دن کھوئے کھوئے رہتے ہیں۔ کل ہماری میٹنگ ہونی تھی پروفیسر سے، اور ہمیں خیال ہی نہیں تھا کہ ہفت روزہ میٹنگ ہے، اسی طرح آج یہ بھولے ہوئے تھے کہ جمعہ کی نماز کو جانا ہے، کسی اور نے یاد دلایا۔
 
میں ٹھیک ہوں اللہ تعالٰی کا شکر۔ کیسا امتحان ہے سعود بھائی اور کس طرح ہونا ہے ، تحریری یا عملی یا کیسے؟ اور تیاری کیسی ہے ؟ بیسٹ آف لک !
فریحہ سے دعا کروائی اپنے امتحان کے لیے

نیٹورک سیکیورٹی کا تحریری پرچہ ہے کل۔ یعنی ہمیں یہ ثابت کرنا ہے کہ ہم کتنے اچھے ہیکر ہیں۔ ویسے امتحان، اوپن بک، اوپن نوٹ نوعیت کا ہے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شگفتہ بٹیا کیا ہو گیا، کس نے تکلیف دی ہماری بٹیا رانی کو؟

ارے ہاں، آپ کی بھابھی آپ کو یاد کر رہی تھیں۔

ہیں ایک دو لوگ ۔ لیکن غلطی میری ہی ہے مجھے تقریبا دو سال سے معلوم ہے ان کی خود غرضی والی سوچ ہے اور میں اس امید پر رہتی ہوں کہ جو آپ کے ساتھ برا کرے ان کے ساتھ برا نہیں کرنا چاہیے تو شاید اس طرح بہتری ہو ۔

بھابھی کو آداب ۔ کیسی ہیں وہ؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
مرمت کرنا تو بہت شاید ان کے غصے کی درست ترجمانی نہ کر سکے، کچا چبا جانے کے بارے میں کیا خیال ہے؟
:happy:
نہیں بھائی تصحیح پلیز ، کچا چبانا نہیں بلکہ اچھی طرح سے قیمہ بنانا اور پھر بھون کے یا پھر کباب روسٹ :happy: :party:
 
ہیں ایک دو لوگ ۔ لیکن غلطی میری ہی ہے مجھے تقریبا دو سال سے معلوم ہے ان کی خود غرضی والی سوچ ہے اور میں اس امید پر رہتی ہوں کہ جو آپ کے ساتھ برا کرے ان کے ساتھ برا نہیں کرنا چاہیے تو شاید اس طرح بہتری ہو ۔

بھابھی کو آداب ۔ کیسی ہیں وہ؟

آپ کی امید اچھی اور نیک ہے، اسے جوں کو توں قائم رہنا چاہیئے۔

آپ کی بھابھی کل تک تو بخیر تھیں الحمد للہ۔ آج ان سے ہمای بات نہیں ہوئی۔ اگلی دفعہ بات ہوگی تو ان شاء اللہ آپ کا ذکر ضرور کریں گے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top