کون ہے جو محفل میں آیا -53

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
:happy:
نہیں بھائی تصحیح پلیز ، کچا چبانا نہیں بلکہ اچھی طرح سے قیمہ بنانا اور پھر بھون کے یا پھر کباب روسٹ :happy: :party:

اس خوبصورت جملے پر مسکرانے کو جی کر رہا ہے پر فی الحال مسکراہٹوں سے خوف آ رہا ہے۔ اسمائلی ٹائپ کرتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ ہم سے کوئی جرم سرزد ہو رہا ہو۔ اللہ جانے مقدس بٹیا کے بابا کا صدمہ ہم پر سے کب اترے گا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نیٹورک سیکیورٹی کا تحریری پرچہ ہے کل۔ یعنی ہمیں یہ ثابت کرنا ہے کہ ہم کتنے اچھے ہیکر ہیں۔ ویسے امتحان، اوپن بک، اوپن نوٹ نوعیت کا ہے۔

ہیکرز تو خطرناک لوگ نہیں ہوتے ؟

کتنے دورانیہ کا امتحان ہے؟ ویب سائٹس کو ہیک کریں گے کیا ؟ کتنی اور کونسی ؟
 
ہیکرز تو خطرناک لوگ نہیں ہوتے ؟

کتنے دورانیہ کا امتحان ہے؟ ویب سائٹس کو ہیک کریں گے کیا ؟ کتنی اور کونسی ؟

یہ کورس اس مقصد سے پڑھایا جاتا ہے کہ سیکیورٹی لوپ ہولز پر تیکھی نگاہ ڈال سکیں اور اپنے سسٹم کے حفاظتی نظام کو مضبوط تر کر سکیں۔ ہمیں کوئی پریکٹکل ہیکنگ نہیں کرنی ہے بٹیا، بس اینکرپشن، ڈیجیٹل سگنیچر وغیرہ کے سوالات ہوں گے جو حل کرنے ہوں گے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
پھر وہی گول مول بات

ایسا کیا ہو گیا؟

شمشاد بھائی اپنی دوستوں کی طرف سے کچھ باتیں غیر متوقع تھیں ، خود میری بھی غلطی ہے ، دوسروں کو ان کی غلطی کا احساس دلانا چاہیے جہاں ضرورت ہو مناسب طریقے سے۔ میں ہمیشہ اگنور کر دیتی ہوں
 
جی عموماً تین گھنٹوں پر ہی محیط ہوتا ہے لیکن پروفیسر کی مرضی ہو تو کم یا زیادہ بھی ہو سکتا ہے اور بعض حالات میں نہیں بھی ہو سکتاہے۔
 
شمشاد بھائی اچھا کیا ہے ہم نے۔ امید تو ہے کہ ٹھیک ٹھاک نتیجہ ہی آئے گا۔ بس مقدس بٹیا کا خیال ذہن سے محو نہیں ہو رہا تھا امتحان ہال میں بھی۔
 
شمشاد بھائی ان سے آخری دفعہ پرسوں بات ہوئی تھی۔ بات کیا ہوئی تھی بس سسکیاں تھیں جن کے درمیان چند الفاظ پھنسے ہوتے تھے۔ ہم دلاسہ بھی کیا دیتے، خود ہمیں کچھ کم صدمہ تو تھا نہیں۔ بہر کیف اس کے بعد ہم نے کئی دفعہ رابطے کی کوشش کی لیکن ان کا فون سوئچ آف ہی ملا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top