کون ہے جو محفل میں آیا -53

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سعود بھائی ، امید ہے آپ کا امتحان بہت اچھا ہوا ہو گا۔ امتحان کا نتیجہ کب ملے گا؟ امتحانات ختم ہو گئے یا ابھی باقی ہیں؟
 
ہاں بٹیا رانی، ہم الحمد للہ بخیر ہیں۔ اور محفل کے لئے ہی کچھ کام کر رہے ہیں۔ آپ کو ایک اطلاع دینی تھی کہ آج کوئی بھی فائل اپنے ایف ٹی پی اکاؤنٹ میں نہ تو اپلوڈ کیجئے گا اور نہ ہی اس میں کوئی تبدیلی کیجئے گا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
مطلع کرنے کے لیے شکریہ سعود بھائی ۔ میں ابھی صبح کے دو گھنٹے خاص طور پر اسی کام کے لیے رکھے تھے۔ بہت سارے اسکین جمع ہو چکے ہیں۔ یہ بتائیں کہ دوبارہ پھر کب اپلوڈ کرنا ہے؟ یہاں بجلی کی آنیوں جانیوں اور وولٹیج فلکچوایشن کی وجہ سے ڈر رہتا ہے کہ کب ڈیٹا سے محروم نہ ہونا پڑ جائے ۔
 
در اصل ہم لوگ اردو ویب اپگریڈ کی تیاریوں میں مصروف ہیں اس لئے بیک اپ کا عمل جاری ہے۔ جو اگلئ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ شاید آپ آج رات یا پھر کل کسی وقت یہ کام کر سکیں۔ ہم آپ کو مطلع کر دیں گے ان شاء اللہ۔
 
سعود بھائی ، امید ہے آپ کا امتحان بہت اچھا ہوا ہو گا۔ امتحان کا نتیجہ کب ملے گا؟ امتحانات ختم ہو گئے یا ابھی باقی ہیں؟

یہ پرچہ تو الحمد للہ اچھا ہوا ہے۔ ویسے ہمارے امتحانات اور اسائنمینٹ تو اکثر ہوتے ہی رہتے ہیں۔ اس امتحان کا نتیجہ ایک دو ہفتوں میں مل جانا چاہئے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
در اصل ہم لوگ اردو ویب اپگریڈ کی تیاریوں میں مصروف ہیں اس لئے بیک اپ کا عمل جاری ہے۔ جو اگلئ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ شاید آپ آج رات یا پھر کل کسی وقت یہ کام کر سکیں۔ ہم آپ کو مطلع کر دیں گے ان شاء اللہ۔

اپگریڈ کب متوقع ہے سعود بھائی؟
 
ابھی تو بیک اپ لیا جا رہا ہے بٹیا رانی۔ اپگریڈ میں ابھی چند دن لگیں گے۔ اس کی اطلاع پہلے سے دی جائے گی۔
 
آج کچھ دیر قبل مقدس بٹیا سے بات ہوئی تھی ہماری۔ ان کے لئے اس سانحے کو قبول کر پانا ابھی ممکن نہیں ہو پا رہا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ظاہر ہے سعود بھائی صدمہ ہی ایسا ہے اور پھر ابھی چند ہی دن تو گزرے ہیں۔ وقت مرہم تو ہے لیکن ابھی کچھ وقت لگے گا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top