کون ہے جو محفل میں آیا -53

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
شمشاد بھائی، ہم نے شاکر بھائی سے رابطہ کر کے خیریت دریافت کر لی ہے۔ ہمارا خدشہ درست ثابت ہوا۔ یعنی بچیوں کے کمپیوٹر کا ایل سی ڈی مانیٹر کسی خرابی کا شکار ہو گیا تھا جو ان شاء اللہ درست ہو کر آ جائے گا۔ سبھی خیریت سے ہیں اور شاکر بھائی نے ہمارا پیغام ان ننھی پریوں تک پہونچانے کا وعدہ کیا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ سب لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ہوا ہو گا، کس وقت بجلی آئی اور کس وقت گئی، مزید یہ کہ وولٹیج کی اونچ نیچ بھی ہوتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

کیسی ہو مقدس؟ ہمیں معلوم ہے کہ غم ابھی تازہ ہے۔ یقین کرو ہم سب اس صدمے میں تمہارے ساتھ ہیں۔
 

مقدس

لائبریرین
میں شاید ٹھیک ہوں بھیا
آج آفس میں میٹنگ تھی تو آئی ہیڈ ٹو کم
لیکن اب ایسا فیل ہوتا ہے کہ لائف ول بی ہارڈ اون آس
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ تعالٰی بہتر کرنے والا ہے۔ اور وہی بہتر جانتا ہے کہ اس میں انسان کے لیے کیا بہتری ہے اور انسان نہیں سمجھتا۔
 

مقدس

لائبریرین
شاید نہیں بھیا
اب معمول پہ کبھی بھی نہیں آئے گی
سب یہی کہتے ہیں۔۔ بٹ ہاؤ از اٹ پاسیبل
 

شمشاد

لائبریرین
والدین میں سے کوئی ایک یا دونوں بچھڑ جائیں تو یہ ساری زندگی کا روگ ہے۔ ان کی کمی کبھی بھی اور کسی صورت میں پوری نہیں ہو سکتی۔ لیکن یہ بھی اٹل حقیقت ہے کہ جو اس دنیا میں آیا ہے اس نے لوٹ کر واپس بھی جانا ہے، فرق ہے تو اتنا کہ کسی نے پہلے اور کسی نے بعد میں۔ وقت سب سے بڑا مرہم ہے۔

اس وقت بہتر یہی ہے کہ ان کی کمی ان کے لیے دعا کرتے ہوئے پوری کی جائے۔
 
مقدس بٹیا، زندگی معمول پر ضرور آئے گی، بس معمول بدل جائیں گے۔ بس آپ بابا کے حق میں دعائیں کریں اور خود کو گھر کی ذمہ دار کی حیثیت سے دیکھنا شروع کر دیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ناعمہ اور عائشہ نہیں آ رہیں، عثمان بھائی ایک دن ادھر آئے تھے، درویش بھائی ادھر نہیں آ رہے اور میم نون تو بیگم کو ہی پیارے ہو گئے۔
 
"دودھ کی جلی بلی چھاچھ پھونک کر پیئے" محاورے کے مصداق ایسا لگتا تو نہیں ہے کہ وہ کوئی دانستہ غلطی کرکے اسے خراب کریں گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں کب کہہ رہا ہوں کہ غلطی کریں گی، میرا مطلب تھا کہ اتنے دنوں کی کسر نکالنی ہے ناں، تو کہیں ضرورت سے زیادہ ہی استعمال کر بیٹھیں، ویسے لوڈ شیڈنگ کی وجہ ایسا ممکن نہیں ہو گا۔
 
آپ پریشان نہ ہوں، ہم ان بچیوں کو ڈانت کر سلا دیں گے۔ عائشہ بٹیا تو انتظار میں رہتی ہیں کہ بھیا انھیں دانٹیں۔
 

عثمان

محفلین
لیجئے ہم پھر حاضر ہوگئے۔ :)
اس دھاگے پر پہنچ کر سمجھ نہیں آتی کہ کیا باتیں کریں۔ بس دوسروں کی باتیں پڑھ کر چل نکلتا ہوں۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top