کون ہے جو محفل میں آیا -54

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد امین

لائبریرین
’’نظر غائر کا نظر طائر سے بدلنا‘‘ واہ! آپ تو بہت عمدہ گفتگو کی صفت سے متصف ہیں، ہم اتنا عرصہ محروم رہے۔
خواتین کے سوالوں کے سلسلے میں عرض ہے کہ شروع میں ہی عرض کردیا تھا کہ ہمیں آپ سے بہت کچھ سیکھنے کی امید ہے سو سوالات کس طرح کیے جاتے ہیں؟ یہ بھی سیکھنا ہے۔ :)

محفل اتنا عرصہ ہم سے محروم رہی، اس پر کوئی شعر سنانا چاہ رہے ہیں ہم مشتاق احمد یوسفی اور کرنل محمد خاں کی طرح مگر فی الحال حافظہ ساتھ نہیں دے رہا۔۔۔یا شاید کوئی شعر ہو ہی نہ جو اس سانحے کو بیان کردے۔۔
عمدہ گفتگو تو خیر ہماری نہیں ہے۔۔ ایک عام سے انسان کی طرح عامیانہ گفتگو ہمارا وصف ہے بلکہ وجہِ افتخار بھی۔۔ تحریر میں البتہ اردو ادب کا مطالعہ اور ننھیال کی ادب دوستی جھلکتی ہے۔۔جو کہ اللہ گواہ ہے ہمارا حسنِ کمال ہرگز نہیں۔
سوالات کیسے کرتے ہیں۔۔۔یہ اگر آپ کو معلوم ہوجائے تو ناچیز کو بھی مطلع فرما دیجیے گا :confused:
اپنے محمد امین بھائی بڑے ہی دلچسپ، خوش کلام، بذلہ سنج اور خوبصورت طبیعت کے حامل واقع ہوئے ہیں۔ اب خیر ہم یہ بھی بھول گئے کہ ہم نے انھیں دریافت کیا تھا یا پھر سمندر کی ریت کریدتے ہوئے ہم انھیں مل گئے تھے۔ :)

اتنی دروغ گوئی درپردۂ حسنِ ظن کا شکریہ۔۔۔ مگر نہ ہی ہم "حاجی" ہیں اور نہ ہی "من ترا حاجی بگویم۔۔تو مرا حاجی بگو" سے متاثر۔۔۔۔۔:tongue: سو جوابی دروغ گوئی کی توقع ہم سے رکھنا عبث :biggrin:
سعود میاں Orkut پر2004 میں ابنِ صفی کی "عمران سیریز" والی کمیونٹی میں ہماری آپ سے پہلی ملاقات ہوئی تھی ۔۔پر اس کے بعد سلسلہ چلا تھا ہماری آشنائی کا۔۔ تمہین یاد ہو کہ نہ یاد ہو ۔۔ :biggrin:

جسے آپ گنتے تھے آشنا، جسے آپ کہتے تھے با وفا
میں وہی ہوں مؤمنِ مبتلا، تمہیں یاد ہو کہ نا یاد ہو :happy:
 

محمد امین

لائبریرین
شمشاد بھائی اور جملہ اراکین۔۔۔السلام علیکم۔۔۔
حضور کہاں ان نا تواں کاندھوں پر یہ بوجھ ڈالے جا رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:raisedeyebrow:
 

محمد امین

لائبریرین
شمشاد بھائی، سعود اور دیگر دوستوں۔۔۔ میرا بک شیلف میں میں نے کچھ پوسٹ کیا ہے۔۔۔۔ دیکھ لیجیے گا۔۔۔۔
 

محمد امین

لائبریرین
اچھا اچھا چلیے جیسے آپکا حکم۔۔۔ تو آپ جائیے اور میرا بک شلیف والے دھاگے میں میری کتب پر کمنٹ کیجیے ۔۔۔ :tongue:
 
سعود میاں Orkut پر2004 میں ابنِ صفی کی "عمران سیریز" والی کمیونٹی میں ہماری آپ سے پہلی ملاقات ہوئی تھی ۔۔پر اس کے بعد سلسلہ چلا تھا ہماری آشنائی کا۔۔ تمہین یاد ہو کہ نہ یاد ہو ۔۔

اس "سادگی" پہ کون نہ مر جائے اے خدا؟

یا حیرت، محاورتاً کہی گئی بات پر ایسے جواب کی توقع تو ہمارے فرشتوں کو بھی شاید نہ رہی ہو۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top