احتیاط سے کام لینا چاہئے سعود بھائی ۔
اپیا رانی یوں تو احتیاط ہی برتتے ہیں۔ پر کبھی کبھار اتفاق، احتیاط پر بھاری پڑ جاتا ہے۔ در اصل ہم نے گاڑی سے باہر نکل کر کسی اور کے نکلنے کے لئے دروازہ کھولا اور بند کرتے ہوئے اتفاق کی ماری انگلی کی پور دروازے کی زد میں آ گئی۔
یہ تو خاصی تکلیف میں ہوں گے آپ، کوئی طبی امداد بھی لی کہ نہیں؟
ہاں درد تو کافی ہو رہا تھا۔ پر ان شاء اللہ جلدی ہی ٹھیک ہو جائے گا۔ ویسے بھی اگلے دو تین دن ڈھیر ساری اسائنمینٹ کی ٹائپنگ میں گزرنے والے ہیں۔ لہٰذا درد کی پروا کب تک اور کتنی کریں گے۔
دوائیں لے رہے ہیں شمشاد بھائی اور مرہم پٹی بھی معقول ہو رہی ہے۔
السلام علیکم
کیا ہوگیا سعود لالہ کو
وعلیکم السلام۔
بس بٹیا رانی ذرا سی چوٹ لگی ہے جو آپ کی غمگین ایموٹ آئیکن سے زیادہ تکلیف دہ نہیں ہے۔
چلو تم نرس کی وردی پہن کر آؤ اور ان کی مرہم پٹی کرو۔
شمشاد بھائی، ایسا مشورہ نہ دیں ورنہ کوئی عجب نہیں کہ یہ بچی دن بھر سفید ایپرن پہن کر گھومتی پھرے۔
السلام علیکم۔۔۔ اللہ اکبر ۔۔ سعود بھائی مرہم پٹی کروائی کہ نہیں؟ ذرا احتیاط میرے دوست۔۔۔ اللہ تمہیں شفایاب کرے۔
وعلیکم السلام۔ آپ چنداں فکر نہ کریں۔ ان شاء اللہ جلدی ہی سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔ یہاں آنے کے بعد ویسے بھی بیمار پڑنے کا اتفاق کم ہی ہوتا ہے۔ کبھی کبھار ایسی تکلیفیں مل جایا کریں تو گناہوں کے دفتر سے ایک آدھ صفحے دیمک کی نظر ہو جائیں شاید۔