کون ہے جو محفل میں آیا -55

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عائشہ عزیز

لائبریرین
اچھا تو پھر جلدی سے بتائیں کہ چوٹ کس ہاتھ کی کس انگلی پر لگی ، یعنی کہ ناخن ٹوٹ گیا تھوڑا سا ، خون بھی نکلا ہوگا ناں بھیا ؟؟
درد ہوا ہوگا ناں بہت زیادہ ۔۔۔کیا ابھی بھی ہورہا ہے بھیا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
اچھا تو پھر جلدی سے بتائیں کہ چوٹ کس ہاتھ کی کس انگلی پر لگی ، یعنی کہ ناخن ٹوٹ گیا تھوڑا سا ، خون بھی نکلا ہوگا ناں بھیا ؟؟
درد ہوا ہوگا ناں بہت زیادہ ۔۔۔کیا ابھی بھی ہورہا ہے بھیا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

بٹیا رانی، دئیں ہاتھ کی درمیانی انگلی کا ایک تہائی ناخن گوشت سے علیحدہ ہو گیا ہے۔ ناخن ٹوٹا تو نہیں ہے لیکن وہاں سے خون نکلنے لگا تھا تو ہم نے فوراً دوسرے ہاتھ کی چٹکی سے دبا لیا تھا۔ اس کے بعد ٹشو پیپر لپیٹ کر چٹکی سے دبائے ہوئے کچھ دور جانا تھا جہاں انڈین اسٹور سے کچھ سامان خریدنا تھا۔ وہاں گاڑی پار کر کے اندر جا کر بینڈیج لگا لیا تو خون بہنے کا امکان نہیں رہا۔ یعنی نہ کے برابر خون بہا ہے۔ :)

گھر لوٹ کر اچھی طرح مرہم پٹی کی۔ اینٹی بایوٹک اور درد کش دوائیں لیں۔ رات سونے سے قبل کافی درد تھا اسی لئے محفل میں زیادہ کچھ لکھا بھی نہیں جا رہا تھا۔ لیکن سو کر اٹھے ہیں تو درد ختم ہو چکا تھا۔ ان شاء اللہ آج کل میں ہم پٹی اتار دیں گے اور کھلی ہوا میں زخم مندمل ہونے کے لئے چھوڑ دیں گے۔ :)

فکر بالکل نہ کریں بھیا کو کوئی خاص پریشانی نہیں ہے۔ اور یہ زخم بھیا کے کاموں میں بہت زیادہ حارج بھی نہیں ہے۔ :)
 

محمد امین

لائبریرین
ہاہاہا۔۔۔ ٹیکا کہیں صرف ڈسٹلڈ پانی کا تو نہیں ہوگا؟ جو مریض کو مطمئن کرنے کے لیے لگایا جاتا ہے اور نفسیاتی طور پر اثر بھی کر گذرتا ہے۔۔۔ :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
اور میں نے کب کہا ہے تم نقد لو گی، مجھے علم ہے کسی اور طریقے سے ان کی جیب کو ٹیکہ لگا دو گی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top