سردی کھانسی اور زکام
اس کے اوپر گھر کا کام
تھوڑا سا خیال رکھیں، موسم کی تبدیلی پر ایسا ہوتا ہی ہے۔
زندہ ہیں ۔ یعنی یہاں موسم خراب ہے۔ ،کھانسی ، اور زکام ہے۔
بس ہم نے اب سعودی عرب چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
میں ٹھیک ہوں سعود بھائی ، آپ خیریت سے ہیں ؟
ابھی تو ہندوستان ہی جانے کا ارداہ ہے ، آگے کچھ کہا نہیں جا سکتا۔واپس ہندوستان جائیں گے یا کہیں اور کوچ کرنے کا ارادہ ہے؟
وعلیکم السلام اپیا
میں تو خیریت سے ہوں ، سعود بھیا نے چوٹ لگا لی ہے جس پر وہ مجھ سے ٹیکہ بھی نہیں لگوا رہے ۔
آپ کیسی ہیں ؟
ابھی تو ہندوستان ہی جانے کا ارداہ ہے ، آگے کچھ کہا نہیں جا سکتا۔
ویسے ہمیں ہندوستان کا ہی موسم پسند ہے ۔سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا۔
چوٹ کیونکر لگا لی سعود بھائی ، اپنا خیال رکھیں ۔ عائشہ آمپول نہیں لگوا رہے تو رہنے دیں ، شمشاد بھائی بہت صحیح سے لگا دیں گے شاید ۔ ویسے عائشہ کیا آپ کو واقعی آمپول لگانا آتا ہے ، ہمیں سکھایا گیا تھا مائیکروبیالوجی کے پریکٹیکلز میں لیکن شکر ہے کہ لگانا نہیں پڑا البتہ خون ٹیسٹ کرنے کے پریکٹیکلز میں بہت مزا آتا ہے سب کلاس فیلوز کا خون نکالنے میں
کیا خونی قسم کی باتیں ہورہی ہیں یہاں۔۔۔ہمارا تو خون خشک ہوگیا پڑھ کر۔۔۔۔۔۔
ہماری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ اپنا بہت خیال رکھیئے اپیا۔
اوہ ۔۔۔اسی لیے آپ کی آنکھیں بلنک کررہی ہیں ۔شگفتہ اپیا تھوڑا خون بچ گیاہو تو دیں ذرا ۔۔۔۔۔یہ بھائی کو لگا دیتے ہیں ورنہ یہ نہ ہو کہ ۔۔۔۔۔