کون ہے جو محفل میں آیا -55

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فہیم

لائبریرین
ہاہاہا فہیم بھائی یہاں تو ہر دو گھنٹے بعد بجلی ساتھ چھوڑ جاتی ہے۔۔وہ تو بھلا ہو کہ ہمارا تھری فیز سسٹم ساتھ نبھا دیتا ہے۔۔۔۔

آپ کی طرف کل ملا کر کتنے وقت کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے روزانہ؟
یہاں تو 4:30 کی ہوتی ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اور کوئی دشمنی ہو تو پوری دو باتل خون نکال لیں ٹیسٹ کے بہانے۔ :)

دو بوتل تو نہیں البتہ جن کلاس فیلوز کو خون دیکھ کر چکر آنے لگتے ہیں تو ان کا اگر 3 سی سی خون نکالنا ہو تو ہم نے 5 سی سی نکال لینا اور اگر 5 سی سی کی ضرورت ہو تو 10 سی سی کی بھی گنجائش بنتی ہے ناں :happy:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کیا خونی قسم کی باتیں ہورہی ہیں یہاں۔۔۔ہمارا تو خون خشک ہوگیا پڑھ کر۔۔۔۔۔۔:hypnotized::praying::frustrated:

اور اگر آپ کو یہ بتایا جائے کہ جن کلاس فیلوز کو سزا دینا ہو تو خون نکالتے وقت بہانہ کرنا کہ تمہاری تو رگ ہی نہیں مل رہی اور بار بار اس بہانے موٹی سوئی سے رگ تلاش کرتے رہنا کرتے رہنا :happy: تو پھر آپ کہیں مزید نہ ڈر جائیں
 
ہم بھی مقدس بٹیا کو مس کر رہے ہیں۔ کل وہ آئی تھیں اس وقت ہم گھر سے دور کہیں اپنی انگلی زخمی کرنے میں مصروف تھے۔ :)
 

محمد امین

لائبریرین
اور اگر آپ کو یہ بتایا جائے کہ جن کلاس فیلوز کو سزا دینا ہو تو خون نکالتے وقت بہانہ کرنا کہ تمہاری تو رگ ہی نہیں مل رہی اور بار بار اس بہانے موٹی سوئی سے رگ تلاش کرتے رہنا کرتے رہنا :happy: تو پھر آپ کہیں مزید نہ ڈر جائیں

جی نہیں۔۔۔ہم بہت بہادر ہیں۔۔۔اتنے بہادر کہ بچپن میں گھر کے سامنے "بہادر یار جنگ روڈ" کی تختی دیکھ کر اترایا کرتے تھے کہ دیکھو ہم کتنے بہادر ہیں کہ میونسپل کورپوریشن والے تک اس بات کا چرچا کرتے ہیں۔۔۔ یہ الگ بات کہ ہماری "بہادری" کے عین نیچے ایک گدھا بندھتا تھا روزانہ۔۔۔۔ :laughing::rollingonthefloor:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top