کون ہے جو محفل میں آیا -55

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ہم ذرا سخت جان واقع ہوئے ہیں۔ جب ہم چھوٹے تھے اور گاؤں میں رہتے تھے تب شاید ہی کوئی ایسا ہفتہ گذرا ہو جب ہماری جلد کسی جگہ سے کھلی ہوئی نہ ہو۔ اس لئے ان چیزوں کے عادی رہے ہیں۔ تکلیف تو خیر کافی تھی، ناخن کا اپنی جگہ سے اکھڑنا پنے آپ میں ایک تکلیف دہ چوٹ ہے۔ لیکن زیادہ تکلیف رات سوتے ہوئے ہوئی تھی۔ جب چوٹ لگی تھی اس وقت تو ہم نے ڈھیر ساری گروسری شاپنگ کی اس کے بعد۔ رات درد کی تین گولیاں کھا لیں اور درد کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا۔ بہر کیف کسی طرح نیند آ گئی تو صبح تک درد تقریباً ختم ہو چکا تھا۔ :)

او گاڈ ، آپ کی جلد میں تو متعدد پیوند لگ چکے ہوں گے پھر :happy: آپ شاعری کریں تو اپنا تخلص "مجروح" رکھ سکتے ہیں :happy: اچھا ہے کہ آپ سخت جان ہیں ۔ مجھے تو ہلکا سا کت لگ جائے تو دنیا ختم ہوتی دکھائی دیتی ہے ۔ بہر حال اپنا خیال رکھیں بہت ۔
 
جی سعود بھائی کچھ ایسا ہی ہو گیا ہے :blushing: یہ بھتیجا کمپنی اتنی دیر تک جاگتی رہتی ہے اور پھر شور و ہنگامہ فل والیوم پہ تو مجھے پھر رات کو جلدی سونے کی سزا یوں ملتی ہے کہ آدھی رات کو یہ سب سو جاتے ہیں اور میری نیند ان کے ایڈونچرز کے نتیجے میں ہوا ہو جاتی ہے۔

آپ خود ہی ان کے ساتھ مل کر شرارتیں کرتی ہوں گی اور الزام ان "بے چاروں" پر لگا رہی ہیں۔ :)
 
او گاڈ ، آپ کی جلد میں تو متعدد پیوند لگ چکے ہوں گے پھر :happy: آپ شاعری کریں تو اپنا تخلص "مجروح" رکھ سکتے ہیں :happy: اچھا ہے کہ آپ سخت جان ہیں ۔ مجھے تو ہلکا سا کت لگ جائے تو دنیا ختم ہوتی دکھائی دیتی ہے ۔ بہر حال اپنا خیال رکھیں بہت ۔

مجروح اور بسمل جیسے الفاط پر تو لوگ پہلے ہی قابض ہو چکے ہیں۔ اب تو "چیتھڑا" جیسا کچھ سوچنا پڑے گا۔ :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں کوشش کرتی ہوں کہ سب ٹھیک رہیں
سب ٹھیک ہیں تو میں بھی ٹھیک ہوں

بہت اچھا کرتی ہیں مقدس ، ہمیں یقین ہے کہ اللہ تعالٰی آپ کو بہت ہمت اور حوصلہ اور مضبوطی عطا فرمائے گا ۔ اور ہماری دعا ہے کہ آپ کو زندگی میں بے پناہ آسانیاں ملیں ، آمین ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
مقدس روزانہ صبح کا آغاز اس سوچ سے کیا کریں کہ آپ بابا کو جیسے کوئی اچھا سا تحفہ بھیجیں گی ۔ اور یقینا ہر نئے دن کوئی ایسا خیال آپ کے ذہن میں آئے گا کہ وہ تحفہ کیا ہو سکتا ہے ، جیسے آپ کسی اداس بچے ، بوڑھے یا کسی بھی فرد کو مسکرا کر دیکھتی ہوں گی یا اس کا حال احوال سنتی ہوں گی تو یہ ایسے ہی ہے جیسے آپ اپنے بابا کو تحفہ بھیجیں ۔
 
مقدس

جی آپی۔۔۔۔ تھینک یو سو مچ۔۔۔
میں ہر روز خود کو یقین دلانے کی کوشش کرتی ہوں کہ بابا اب یہاں نہیں ہیں لیکن جب آفس سے گھر جاتی ہوں تو سب سے پہلے بابا کے روم میں جھانک کر دیکھتی ہوں ۔۔ کہ شاید وہ سب ایک خواب ہو لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
آئیڈیا ۔ ۔ ۔ مقدس اگر آپ کو لکھنے سے دلچسپی ہو تو جب آپ بابا کے کمرے میں جائیں تو کچھ دیر وہاں رکیں بیٹھیں اور جتنے منٹس وہاں بیٹھیں تو بچپن سے لے کر بڑے ہونے تک بابا کی باتیں اور ان کے ساتھ گذرا اپنا بچپن اور سب وقت ، ان کی باتیں جو آپ کو یاد ہوں لکھا کریں ۔ تھوڑا تھوڑا سا روزانہ یا جب بھی دل ہو لکھا کریں چاہے چند لائنیں لکھیں ۔ اگر شیئر کرنا چاہیں تو یہاں شیئر بھی کر سکتی ہیں ۔ میں بھی ابو کی باتوں کو لکھا کرتی ہوں ، کسی دن شیئر کروں گی ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top