کون ہے جو محفل میں آیا -55

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
میں ٹھیک سعود بھائی ، اللہ کا شکر ۔ موسم بہت بہترین اور میری پسند کا ہے ان دنوں یعنی کہ گرم موسم :happy: لیکن اب سردیاں آنے والی ہیں :(

آپ کی جانب تو شاید سردی آ چکی ہو گی ؟

ابھی یہاں بھی اتنی سردی نہیں ہو رہی کہ سردی کہی جائے۔ ہاں اکثر رات میں خنکی بڑھ جاتی ہے۔ اور کسی روز بارش ہو جائے تو بات اور ہے۔ :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
اس بات سے تو مزید تنگ کر دیا آپ نے۔ :)

اور ہم آپ کی زبان کی نوک پر پلاسٹک والی کلپ لگا دیں تو؟ :)

یعنی کہ اب آپ مجھے تنگ کریں گے:notlistening: ۔۔اچھا جی ذرا ثابت کریں کہ میرے بھیا مجھ سے تنگ ہوگئے ہیں ۔۔:raisedeyebrow:

تو بھی نہیں رکوں گی :tongue::tongue::tongue:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ہاں یہ تو ہے ۔۔۔ ہم ٹہرے بغیر اے سی کے لوگ۔۔۔ بجلی آئے اور سستی آئے تو چلے نا اے سی :sad2::sad2:

زندگی کے مزے تو اگر غور کریں تو بغیر اے سی کے ٹھیک نہیں ؟ شاید یہ بات عجیب لگے لیکن مجھے ایسا لگتا ہے جیسے اے سی زندگی کو غیر معیاری بنا دیتا ہے ۔
 
سہرن یعنی ٹھنڈا لگنا ؟ سعود بھائی یہ کس زبان کا لفظ ہے؟ اردو یا کوئی دوسری زبان ؟

ہمیں ایسا کیوں لگا تھا کہ یہ سوال شگفتہ بٹیا کی جانب سے ضرور آئے گا؟ :)

فی الحال ہم اس لفظ کی تحقیق کر کے کوئی حتمی رائے دینے سے قاصر ہیں۔ ویسے ہمارے یہاں عام بول چال میں یہ لفظ مستعمل ہے۔ اور اس کا مطلب تقریباً یہ ہوتا ہے، "پورے بدن میں سردی/خنکی کی ایک لہر دوڑ جانا"۔ غالب گمان ہے کہ یہ ہندی سے متاثر لفظ ہو لیکن مزید تفصیل تھوڑی سی چھان بین کے بعد ہی دی جا سکتی ہے۔ :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کوئی غلط فہمی وغیرہ نہیں ہوئی میرے کہنے کا مطلب بھی یہی تھا کہ جس عورت کے 5 بچے ہوں وہ کہیں سکون سے بیٹھ سکتی ہے۔ :biggrin:

بالکل بیٹھ سکتی ہیں ، انھیں ان کے حال پر چھوڑیں اور سکون سے جہاں دل چاہے بیٹھ کے مزے کریں !
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ہمیں ایسا کیوں لگا تھا کہ یہ سوال شگفتہ بٹیا کی جانب سے ضرور آئے گا؟ :)

فی الحال ہم اس لفظ کی تحقیق کر کے کوئی حتمی رائے دینے سے قاصر ہیں۔ ویسے ہمارے یہاں عام بول چال میں یہ لفظ مستعمل ہے۔ اور اس کا مطلب تقریباً یہ ہوتا ہے، "پورے بدن میں سردی/خنکی کی ایک لہر دوڑ جانا"۔ غالب گمان ہے کہ یہ ہندی سے متاثر لفظ ہو لیکن مزید تفصیل تھوڑی سی چھان بین کے بعد ہی دی جا سکتی ہے۔ :)

سعود بھائی ، مجھے انتظار رہے گا مزید تفصیل کا ۔ جب بھی فرصت ہو لکھیے گا ۔ اور آپ نئے یا غیر مانوس الفاظ ضرور استعمال کیا کیجیے اس طرح میرے جہل میں کمی ہوتی رہے گی ۔ اچھا لگتا ہے جب آپ ایسا کوئی لفظ لکھتے ہیں اور مجھے کوئی نیا کلمہ معلوم ہو جاتا ہے ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
آداب عرض اور السلام علیکم اگین۔۔۔۔ مقدس بہن کا اثر آگیا ہے اسلیے عام زبان لکھنے لگا ہوں :laughing:

دوستو۔۔۔ میں نے ایک ساتھ بہت ساری کتب شروع کی ہوئی ہیں۔۔ اب سمجھ نہیں آرہا کہ اس وقت کونسی سنبھالوں :worried::worried:

آنکھ بند کر کے ہاتھ رکھیں ، جو کتاب ہاتھ میں آئے وہی منتخب کر لیں ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top