کون ہے جو محفل میں آیا -55

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
السلام علیکم !

سعود لالہ میں بھی آگئی ہوں ، میں کونسی ذمہ داری سنبھالوں ؟

ہم تو یہی جانتے تھے کہ جب بہنوں کا امتحان ہو تو بھائیوں کا کام ہوتا ہے آئسکریم اور جوس لیکر اسکول کے باہر انتظار کرنا اور جب بھائیوں کا امتحان ہو تو بہنیں مصلیٰ بچھا کر بیٹھ جاتی ہیں۔ :)

ویسے الحمد للہ امتحان تمام ہوا۔ اور تمام سوالات ٹھیک ٹھاک حل ہو گئے ہیں۔ گو کہ زخمی انگلی کے باعث لکھنے میں تھوڑی مشکل ہو رہی تھی لیکن اتنی نہیں کہ لکھا ہی نہ جا سکے۔ بس ذرا ہماری خراب رائٹنگ مزید خراب ہو کر رہ گئی ہے۔ ہم نے بعد میں پروفیسر سے کہا کہ آپ کو ہمارا لکھا پڑھنے مین بہت مشکل پیش آنے والی ہے تو وہ مسکرانے لگیں۔ :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
چلو یہ تو اچھا ہوا کہ آپ کا امتحان اچھا ہوا ۔:)

اور بہنوں کی یہ بھی ذمہ داری ہوتی ہے کہ جب بھائیوں کا امتحان اچھا ہو جائے تو ان سے چاکلیٹ اور آئس کریم کی فرمائش کردیں (دعا مانگ مانگ کر گلہ سوکھ جاتا ہے ناں ۔۔:grin:)
آپ کی انگلی کا زخم ابھی ٹھیک نہیں ہوا بھیا ؟
 
انگلی کا زخم بھی ٹھیک ہی ہو جائے گا پگلی۔ اب ایسی بھی کیا جلدی؟ :)

بھلا ہم امتحان گاہ سے لوٹتے ہوئے کچھ لئے بغیر کیسے آ سکتے تھے؟ ہمیں خبر تھی کہ فرمائش تو کی ہی جائے گی۔ :)

MoltenChocolateCake-300.jpg


rm-seafood-ice-cream-tasting-game.jpg
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اللہ کا شکر میں بھی ٹھیک ہوں ۔ امی جب سے لاہور گئی ہیں ، میں اگر دن میں سو جاؤں تو شام تک سونا طویل ہو جاتا ہے ، امی کو مس کر رہی ہوں ۔ اسائمنمنٹ کہاں تک پہنچی عائشہ ؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وعلیکم السلام۔ الحمد للہ ہم بخیر ہیں۔ شگفتہ بٹیا کیسی ہیں اور ان کے یہاں موسم کیسا ہے؟ :)

میں ٹھیک سعود بھائی ، اللہ کا شکر ۔ موسم بہت بہترین اور میری پسند کا ہے ان دنوں یعنی کہ گرم موسم :happy: لیکن اب سردیاں آنے والی ہیں :(

آپ کی جانب تو شاید سردی آ چکی ہو گی ؟
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
اللہ کا شکر میں بھی ٹھیک ہوں ۔ امی جب سے لاہور گئی ہیں ، میں اگر دن میں سو جاؤں تو شام تک سونا طویل ہو جاتا ہے ، امی کو مس کر رہی ہوں ۔ اسائمنمنٹ کہاں تک پہنچی عائشہ ؟

اپیا وہ والی جمع بھی کروا دی میم کو ۔۔اب تو ایک اور بنا رہی تھی فزکس ہی کی ہے وہ بھی ۔۔۔ابھی تھوڑی سی رہتی ہے ۔لکھ لکھ کر اکتا گئی تھی سوچا باقی کی صبح لکھ لوں گی ۔:)
دعا ہے کہ آپ جلد ہی اپنی امی جان سے ملیں ۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top