کون ہے جو محفل میں آیا -56

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

mfdarvesh

محفلین
السلام علیکم
میں بھی حاضر ہوں

جی ایسا ہوتا ہے، ہر مسجد کا ماحول ایک جیسا نہیں ہوتا، جہاں مساجد کی تعداد کم ہوتی ہے وہاں عموما مختلف مسالک کے لوگ نظر آتے ہیں

جناب۔۔۔ ہمارے پیارے دیس میں مسلک اور مسجد کے قبضے کے لیے گولیاں چل جاتی ہیں۔۔۔ اکثر تو بم دھماکے بھی مسلکی اختلافات پر ہوجاتے ہیں۔۔۔ مگر یار لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ سب امریکہ، اسرائیل اور انڈیا کی مشترکہ سازش ہے۔۔ہم انہیں کہتے ہیں جائیے آپ بھی کبوتر کی طرح دیدے بند کر کے بیٹھ رہیے۔۔۔۔

ابھی پچھلے مہینے ہمارے علاقے سے کچھ دور دو مسلکی جماعتوں کے درمیاں فائرنگ سے ذرا سی دیر میں ۸ افراد مارے گئے تھے۔۔جن میں راہگیر بھی شامل تھے۔۔۔

اس میں سارا قصور ہمارے نام نہاد پڑھے لکھے لوگوں کا ہے
جن کو اگر یہ کہا جائے کہ یوفون پہ کال مفت ہوگئی ہے تو جھٹ سے 333 پہ کال ملا لیں گے کنفرم کرنے کے لیے
مگر ایک دو نمبر مولوی کی بات پہ فورا قتل کر دیں گے بغیر تحقیق کیے
ہمارے ہاں جو دین پہ تحقیق کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے یہ سب اس کا نتیجہ ہے
اور دوسرے ہر خاص و عام جسے عربی کے چند لفظ آتے ہیں وہ اپنی تفسیر شروع کر دیتا ہے
 

mfdarvesh

محفلین
میرا خیال ہے اس وقت محفل پہ رات کا وقت چل رہا ہے
یہاں تو آج چھٹی کا راج ہے
آسلام آباد میں آج صبح سے موسم ابرآلود تھا اور ابھی ہلکی بارش جاری ہے سرد ہوا کے ساتھ
اس کے بعد باقاعدہ سردی کا آغاز ہو جائے گا، میں سوچ رہا ہوں کہ آدھے بازو والی ایک سوئٹر تیار کر لوں
 

شمشاد

لائبریرین
آنے کو آپ 24 گھنٹے محفل میں آ سکتی ہیں۔ وہ کیا ہے کہ کبھی آپ کو اس وقت دیکھا نہیں ناں، اس لیے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top