کون ہے جو محفل میں آیا -57

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
سعود بھائی آپ نے حمزہ کے لیے پیچھے شاید ایک میسج لکھا تھا ، مجھے ذہن سے نکل گیا رپلائی کرنا ، تھینکس میں حمزہ کو بتاؤں گی ۔ حمزہ کی ٹیم کی دوسری پوزیشن آئی تھی اور آذی صاب کا الگ مقابلہ تھا ، ان کی ٹیم کی پہلی پوزیشن آئی ۔

بھئی ما شاء اللہ۔ دونوں کو ہماری طرف سے مبارکباد اور ممکن ہو تو چاکلیٹ دلا دیجئے گا۔ :)

اور اپنے لئے بھی، کیوں کہ ان کی تیاری کا سہرا تو آپ کے سر ہی بندھتا ہے۔ :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بھئی ما شاء اللہ۔ دونوں کو ہماری طرف سے مبارکباد اور ممکن ہو تو چاکلیٹ دلا دیجئے گا۔ :)

اور اپنے لئے بھی، کیوں کہ ان کی تیاری کا سہرا تو آپ کے سر ہی بندھتا ہے۔ :)

خیر مبارک میں ہی بول دیتی ہوں کمپنی کی جانب سے ۔ میں اکیلے نہیں بلکہ بھابھی نے بھی تیاری کروانے میں مدد کی تھی ۔ چاکلیٹ کی طرف سے پیشگی معذرت :blushing: پہلے ہی میری جیب خالی ہوئی رہتی ہے بھتیجا کمپنی کی وجہ سے ۔ البتہ میں ایک انعام منگوایا تھا ابو جب جا رہے تھے حمزہ لوگ کے لیے ۔ ۔ ۔ چلیں جی آپ سب اندازہ لگائیے کہ وہ انعام کیا ہے ، جو جیتے گا اسے بھی انعام ملے گا درست اندازہ لگانے پر :happy:
 
کیا ہمیں "آسک یور سسٹر" والی ہیلپ لائن مل سکتی ہے؟ :)
 
چلیں ، آپ کے پاس دس چانسز ہیں درست اندازہ لگانے کے لیے : )

آج کل تو ہم ویسے بھی بہت کنفیوز رہتے ہیں۔ اس لئے اندازہ لگا پانا مشکل ہے۔ اب یہی دیکھ لیں کہ ہمیں ٹینشن رہتی ہے کہ پونے نو بجے والی بس کبھی آٹھ پینتالیس پر آتی ہے اور کبھی نو بجنے میں پندرہ منٹ کم ہوں تب آتی ہے۔ :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سعود بھائی یہ تھیم کا مسئلہ حل نہیں ہو سکتا ، جمیل نوری نستعلیق تھیم مجھے بالکل اچھی نہیں لگی ۔ اور یہاں اس تھیم پر پیغام مدون کرنے میں بھی وقت زیادہ لگتا ہے ۔ :(
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top