کون ہے جو محفل میں آیا -58

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم ، صبح بخیر !

آج تو ایسا لگ رہا ہے جیسے سورج کو بھی جلدی ہے اپنا کام جلدی جلدی کرنے کی اتنی چمکتی دھوپ ہے ۔ :happy:
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام اور صبح النور

تو اچھا ہے ناں، لوگ بھاگ عید کی نماز ادا کر کے قربانی کے فرض سے آرام سے فارغ ہو جائیں گے۔
 
وعلیکم السلام۔

ما شاء اللہ، تہوار کے روز اچھا موسم ہونا تو بہت خوشی کی بات ہے۔ :)

بس آپ لحظہ بہ لحظہ اپڈیٹ دیتی رہیں۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
اور میں اب جا رہا ہوں بستر پر سونے کے لیے۔ چھٹی کا بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا۔
 
اچھا تو ننھی پری بھی آ گئیں۔ ہم نے بھی ایک عدد اسائنمینٹ مکمل کر کے ابھی پروفیسر کو ای میل کیا ہے۔ اور اب آفس سے گھر جا رہے ہیں۔ ان شاء اللہ وہاں سے آن لائن ہوں گے۔ :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
خیر مبارک اپیا بہت اچھی ہوں آپ کیسی ہیں ۔۔۔ہم لوگوں کے ہاں تو عید کی نماز ہوگئی ہے ابھی ابھی بھیا لوگوں سے عید ملی ہے۔ :)
آپ کیسی ہیں اپیا ؟
سعود بھیا آپ کیسے ہیں ؟ :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وعلیکم السلام۔

ما شاء اللہ، تہوار کے روز اچھا موسم ہونا تو بہت خوشی کی بات ہے۔ :)

بس آپ لحظہ بہ لحظہ اپڈیٹ دیتی رہیں۔ :)

اپڈیٹ :happy:

ایک اپڈیٹ میں بلاگ پہ بھی لکھی ہے :happy: مزید یہ کہ بھتیجا کمپنی تمام جانوروں سے آخری ملاقاتی دورے پر ہے :happy: اور مزیہ یہ کہ اریب صاب اس وقت میری ڈرائنگ کی کلاس لے رہے ہیں اور مجھے سکھایا جا رہا ہے کہ غصہ کرنے والی شارک اور ہنسنے والی ڈولفن کی شکل کیسی ہوتی ہے !
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
خیر مبارک اپیا بہت اچھی ہوں آپ کیسی ہیں ۔۔۔ہم لوگوں کے ہاں تو عید کی نماز ہوگئی ہے ابھی ابھی بھیا لوگوں سے عید ملی ہے۔ :)
آپ کیسی ہیں اپیا ؟
سعود بھیا آپ کیسے ہیں ؟ :)

عیدی مبارک عائشہ ، کتنی ملی یہ ذپ میں لکھ بھیجیں :happy:
میں ٹھیک ہوں اللہ کا شکر ۔ آج کا دن تو مصروف گزرے گا ۔

یہاں عید نماز ایک سے زائد وقفوں (یا سیشنز کہیں) میں ہوتی ہے کچھ لوگ پہلے پڑھ لیتے ہیں کچھ بعد میں ۔
 
ایسا کس نے کہا ہماری ننھی پری سے کہ اس عید پر عیدی نہیں ملتی؟ جو بھی ایسا کہیں ان سے کہہ دیجئے کہ سعود بھیا سے ہم نے پوچھ لیا ہے اور انھوں ے کہا ہے کہ عیدی بالکل ملتی ہے اس عید پر بھی۔ :)
 
اچھا بچو بھیا بے حد بھوکے ہیں، آج دن بھر کچھ کھایا نہیں سوائے ایک سموسے کے۔ اور اب تو آدھی رات ہونے کو ہے۔ ابھی ابھی آفس سے لوٹے ہیں لہٰذا اب کچھ کھانا بنا کر کھا لیں۔ تب تک آپ لوگ باتیں کیجئے۔ ہم وقفے وقفے سے محفل میں جھانکنے آ جایا کریں گے۔ شگفتہ بٹیا، ہماری طرف سے بچوں سمیت سبھی کو پیار دیں۔ اور یہ بتائیں کہ اریب صاب کی اپنی شکل اس وقت اس ڈالفن سے ملتی ہے یا پھر شارک سے؟ :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
ایسا کس نے کہا ہماری ننھی پری سے کہ اس عید پر عیدی نہیں ملتی؟ جو بھی ایسا کہیں ان سے کہہ دیجئے کہ سعود بھیا سے ہم نے پوچھ لیا ہے اور انھوں ے کہا ہے کہ عیدی بالکل ملتی ہے اس عید پر بھی۔ :)

سب ہی کہتے ہیں بھیا ابو جان بھی کہتے ہیں :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top