کون ہے جو محفل میں آیا -58

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
تھوڑے سے نقص کے ساتھ نقل کر سکتے ہیں۔ :)

بٹیاااااااااااااااا
اب ذرا اس کی نقل کرکے دکھائیں بچو۔۔
 
وعلیکم السلام بٹیا رانی۔ کیسی ہیں آپ اور آج کیا کیا ہنگامے کیئے؟ عید کی ڈھیر ساری مبارک قبول فرمائیں۔ محفل کو سنبھالیں اور ہم اب سونے چلے۔ :)
 

ملائکہ

محفلین
ابھی تک تو گھر کے کاموں میں مصروف ہوں اور قربانی کے گوشت میں مصروف ہونا ہے بس یہاں عید مبارک کہنے آئی تھی میں
 

نازنین ناز

محفلین
وعلیکم السلام۔ (1) کیسی ہیں ہماری نازنین بٹیا رانی؟ (2) اور جلدی جلدی بتائیں کہ عید کے لئے کیا کیا تیاریاں کیں۔ (3) کتنے کپڑے بنوائے اور کن کن رنگوں کے۔ (4) مہندی لگائی یا نہیں۔ (5) اور عیدی کس کس سے کتنی کتنی ملی وغیرہ وغیرہ۔ (6) اور ہاں اپنی سہیلیوں کو بھی محفلین بنا دیں۔ :)

(1) اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے، اپنے اچھے سے بھیا کی دعاؤں کے طفیل بہت خوش ہیں، آپ کیسے ہیں؟
(2) وہی روایتی تیاریاں جو مشرق کا خاصہ ہے۔ چوڑیاں، نئے لباس، جیولری (سونے کی نہیں) مہندی وغیرہ
(3) دو جوڑے، ایک فیروزی، اس کے سا تھ سفید بیک گراؤنڈ کے ساتھ فیروزی پھولوں والی قمیص اور فیروزی دوپٹا، دوسرا اسی ڈیزائن کا بلیک
(4) مہندی تو ایسے مواقع پر لازمی ہوتی ہے۔ :)
(5) عیدی ابو سے 500 امی سے 200 اور بھیا سے بھی 200 ملی۔ سمیع بھائی کا انتظار ہے، وہ شہر سے باہر ہیں ان سے 1000 روپے لینے ہیں زبردستی۔ :)
(6) سہیلیوں کو محفلین بنانے کی کوششیں پہلے سے ہی جاری ہیں، دراصل سب کے ہاں کمپیوٹر نہیں ہے اور جن کے ہاں ہے، انہیں یا تو کمپیوٹر کے استعمال پر دسترس نہیں ہے یا ان کو (کمپیوٹر کی حد تک) اُردو پر عبور نہیں ہے۔
 

محمد امین

لائبریرین
السلام علیکم ۔۔۔۔۔اور وعلیکم السلام :):)

عید بہت مبارک ہو۔۔۔ آج بہت مزا آرہا ہے :) کیوں کہ ہم قربانی ہونے سے پہلے ہی سوگئے تھے ہاہاہاہا۔۔۔ ویسے ہم نے اپنی نگرانی میں محلے کے کچھ جانور گروادیے تھے مگر اپنے جانور کو گرتا دیکھنے سے پہلے خود وادیِ خواب میں گر گئے تھے۔۔

اور اب گیلری سے جھانکا تو گلی خون سے سرخ اورایک بھی جانور نظر نہیں آرہا، سب کے سب ڈیپ فریزر کی زینت بن چکے ہیں۔

اور ہمیں بہت غصہ آرہا ہے۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم عید کے دن بھی "ڈرا ٹیسٹ" کا تحفہ دے رہی ہے ہنہہ۔۔ ون ڈے کی طرح کھیل کر جیت نہیں سکتے۔۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top