میں بالکل ٹھیک ٹھاک اللہ سائیں کا شکر ہے آپ سناو؟؟کیسی ہیں ناعمہ سس
عید کیسی گزر رہی ہے؟
میں بالکل ٹھیک ٹھاک اللہ سائیں کا شکر ہے آپ سناو؟؟
عید بس ایسے ہی گزر گئی گھر کے کام اور سو کے
دراصل ہمارے یہاں مہمان وغیرہ کم ہی آتے ہیںاللہ کا شکر ہے۔
ہیں!!!! عید کا دن بھی سو کر گزارا؟؟؟
ہمارے ہاں تو صبح سے مہمانوں کا تانتا بندھا رہا۔ پڑوسی، رشتہ دار خواتین، امی کے سہیلیاں، میرے مدرسے کی سہیلیاں، بھیا اور ابو کے دوست اور رشتہ دار وغیرہ۔ پھر میرا اپنی سہیلیوں کے ہمراہ دیگر دو سہیلیوں کے ہاں جانا ہوا اور مل کر خوب ہلا گلا کیا۔
اب گوشت کے نسبتا دور کے علاقوں کے رہائشی عزیزوں کے حصے کرکے اور ان کے ناموں کی چٹ لگاکر محفل میں حاضر ہوئی ہوں۔
(1) اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے، اپنے اچھے سے بھیا کی دعاؤں کے طفیل بہت خوش ہیں، آپ کیسے ہیں؟
(2) وہی روایتی تیاریاں جو مشرق کا خاصہ ہے۔ چوڑیاں، نئے لباس، جیولری (سونے کی نہیں) مہندی وغیرہ
(3) دو جوڑے، ایک فیروزی، اس کے سا تھ سفید بیک گراؤنڈ کے ساتھ فیروزی پھولوں والی قمیص اور فیروزی دوپٹا، دوسرا اسی ڈیزائن کا بلیک
(4) مہندی تو ایسے مواقع پر لازمی ہوتی ہے۔
(5) عیدی ابو سے 500 امی سے 200 اور بھیا سے بھی 200 ملی۔ سمیع بھائی کا انتظار ہے، وہ شہر سے باہر ہیں ان سے 1000 روپے لینے ہیں زبردستی۔
(6) سہیلیوں کو محفلین بنانے کی کوششیں پہلے سے ہی جاری ہیں، دراصل سب کے ہاں کمپیوٹر نہیں ہے اور جن کے ہاں ہے، انہیں یا تو کمپیوٹر کے استعمال پر دسترس نہیں ہے یا ان کو (کمپیوٹر کی حد تک) اُردو پر عبور نہیں ہے۔
دراصل ہمارے یہاں مہمان وغیرہ کم ہی آتے ہیں
اور امی گھر نہیں تھیں کل سے گاؤں گئیں ہو ئیں تھیں ابھی آئی ہیں، تو گھر میں تھوڑی رونق ہو ئی ہے ورنہ ہمنے اپنا کھایا پیا اور سونے کا کام کیا ،
قربانی کا گوشت امی جان نے ابھی آ کر بانٹا ہے
میں بھی دوستوں کی طرف چلے جایا کرتی ہوں عید پر ، لیکن اس دفعہ جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
میرا تو سر درد سے پھٹا جا رہا ہے دوپہر سے۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سعود بھائی، کیا آپ کی یہ لاڈلی بہن ایک ذاتی قسم کا مشورہ دے سکتی ہے؟
وعلیکم السلام لالہ کیا ہو رہا ہے؟؟؟
میرا تو سر درد سے پھٹا جا رہا ہے دوپہر سے۔
تو پھر سعود بھائی تنگ کرنے کی حد تک مشورہ حاضر ہے۔
مشورہ بلکہ زبردستی کا مشورہ یہ ہے کہ ابھی تقریبا چار گھنٹے قبل تو آپ سونے کی اجازت لے کر گئے تھے، پھر سونے کی تیاری وغریرہ کرنے میں بھی کچھ وقت لگا ہوگا اور اب پھر محفل پر رونق افروز ہوگئے ہیں۔ ہمیں اپنے لاڈلے بھیا کی محفل میں بے شک بہت ضرورت ہے اور اس میں بھی شک نہیں کہ محفل آپ کے بغیر سونی سونی سی لگتی ہے مگر آپ کی صحت کی قمیت پر ہمیں یہ شمولیت ہرگز گوارا نہیں۔ میں اگرچہ آپ سے چھوٹی ہوں اور اس طرح کی بات کرنا مناسب نہیں لگ رہا ہے مگر پلیز اپنی صحت کا بہت خیال رکھیں اور نیند پوری لیا کریں۔
جی ہاں یہ ہم نے بھی بارہا محسوس کیا ہے۔ اللہ سے انکی صحت اور تخلیقی صلاحیتوں میں اضافے کی دعا ہے۔ الللہ انہیں دنیا کے لیے نافع بنائے اور آخرت میں بہترین اجر عطا فرمائے۔